• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک نہیں ہوئے، زائرہ وسیم

شائع July 1, 2019
زائرہ وسیم نے انسٹاگرام پر نیا اعلان کردیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
زائرہ وسیم نے انسٹاگرام پر نیا اعلان کردیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم کے ہندی سینما انڈسٹری کو چھوڑنے کے فیصلے نے ان کے مداحوں کے ساتھ ساتھ دیگر نامور شخصیات کو بھی کافی حیران کردیا تاہم اب یہ معاملہ مزید الجھتا جارہا ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا تھا کہ وہ بولی وڈ چھوڑنے کا فیصلہ کررہی ہیں کیوں کہ ان کے کیرئیر کا انتخاب ان کے مذہبی عقائد پر اثرانداز ہورہا تھا۔

مزید پڑھیں: 'اداکاری سے ایمان متاثر ہورہا تھا تو میں بولی وڈ چھوڑ رہی ہوں'

جس کے بعد کئی نامور بھارتی شخصیات نے اداکارہ کو ان کے اس فیصلے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کسی نے ان کی آگے کی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو کسی نے زائرہ کو ناشکرہ بلایا۔

تاہم بعدازاں بھارتی میڈی میں یہ خبریں سامنے آئیں کی زائرہ وسیم کے مینیجر نے دعویٰ کیا کہ ان کے اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے ہیں، جبکہ بولی وڈ چھوڑنے کی کوئی پوسٹ اداکارہ نے شیئر نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: زائرہ وسیم کے بولی وڈ کو خیرباد کہنے پر بھارتی شخصیات کا ردعمل

مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ان کی سوشل میڈیا ٹیم معاملے کو دیکھ رہی ہے، تاہم یہ بھی بتایا کہ اداکارہ نے بولی وڈ چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

جبکہ اب زائرہ نے ایک مرتبہ پھر اپنے سوشل میڈیا پر اعلان کردیا کہ ان کا کوئی اکاؤنٹ ہیک نہیں ہوا ہے۔

زائرہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں لکھا کہ ان کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک نہیں ہوا جبکہ وہ ذاتی طور پر اپنے اکاؤنٹس چلاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: زائرہ بولی وڈ نہیں چھوڑ رہی، اکاؤنٹ ہیک کیا گیا، مینیجر کا دعویٰ

اداکارہ نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی قسم کی جھوٹی افواہوں پر یقین نہ کریں۔

خیال رہے کہ زائرہ کی تیسری بولی وڈ فلم 'دی اسکائے از پنک' رواں سال اکتوبر میں ریلیز ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024