• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لازم ہے کہ میری جانشین خاتون پرکشش ہو، دلائی لامہ

شائع July 1, 2019 اپ ڈیٹ July 2, 2019
دلائی لامہ تبت کے مذہبی و روحانی پیشوا کا عہدہ ہے—فوٹو: شٹر اسٹاک
دلائی لامہ تبت کے مذہبی و روحانی پیشوا کا عہدہ ہے—فوٹو: شٹر اسٹاک

تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اگر ان کی جگہ کسی خاتون کو جانشین مقرر کیا جائے گا تو لازم ہے کہ وہ انتہائی پرکشش ہو۔

دلائی لامہ اس سے قبل بھی یہ بات کہہ چکے ہیں کہ اگر ان کی جگہ کسی خاتون کو جانشین مقرر کیا جائے تو اس کے لیے لازم ہے کہ وہ خوبرو ہونی چاہئیے، تاکہ ان کی پیروی کرنے والے افراد اسے دیکھتے رہیں۔

خیال رہے کہ دلائی لامہ تبت کے بدھ مت کے ماننے والے افراد کے روحانی پیشوا کا عہدہ ہے، جس کی معنیٰ علم کے سمندر اور رحمت و شفقت کا ذریعہ ہے۔

اس وقت تبت کے چودہویں دلائی لامہ روحانی پیشوا کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

تبت ایک متنازع علاقہ ہے، جسے چین اپنا خود مختار علاقہ تصور کرتا ہے اور چین کی جانب سے اس علاقے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھائے جانے کے بعد دلائی لامہ وہاں سے فرار ہوکر بھارت کی ریاست ہما چل پردیش کے پہاڑی علاقے دھرم شالا میں رہائش کے لیے چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دلائی لامہ کی مسلمانوں کے خلاف تشدد روکنے کی اپیل

دلائی لامہ کو بھارت کی جانب سے سیاسی پناہ دیے جانے کی وجہ سے بھی چین اور انڈیا کے درمیان تعلقات کشیدہ رہتے ہیں۔

اس وقت چودہویں دلائی لامہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں—فوٹو: شٹر اسٹاک
اس وقت چودہویں دلائی لامہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں—فوٹو: شٹر اسٹاک

تاریخی حساب سے دلائی لامہ اپنی زندگی میں ہی نئے دلائی لامہ کا عندیہ دیتا ہے اور حاضر دلائی لامہ اپنی موت سے قبل بتاتا ہے کہ اس کا اگلا جنم کس گھر میں ہوگا اور اس گھر میں پیدا ہونے والے نئے بچے کو دلائی لامہ سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت دلائی لامہ کی میزبانی کرنے سے باز رہے، چین کا انتباہ

چودہویں دلائی لامہ تنزن گیاتسو کے حوالے سے تیرہویں دلائی لامہ عندیہ دے کر گئے تھے اور انہیں محض 2 سال کی عمر میں 1937 کو ہی دلائی لامہ کے منصب پر بٹھائے جانے کی تیاریاں شروع کی گئی تھیں۔

حالیہ دلائی لامہ کو 1940 میں محض 5 برس کی عمر میں تبت کے روحانی پیشوا کے منصب پر بٹھا دیا گیا تھا اور وہ تب سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے آ رہے ہیں۔

چین دلائی لامہ کا نیا جانشین مقرر کرنا چاہتا ہے—فوٹو: شٹر اسٹاک
چین دلائی لامہ کا نیا جانشین مقرر کرنا چاہتا ہے—فوٹو: شٹر اسٹاک

دلائی لامہ چین سے اختلافات اور تبت سے فرار ہوکر بھارت میں رہائش اختیار کرنے کے بعد نہ صرف چین مخالف بیانات دیتے رہتے ہیں بلکہ عالمی سیاسی مسائل پر بھی بات کرتے رہتے ہیں۔

چین کی خواہش ہے کہ وہ چودہویں دلائی لامہ کی جگہ نیا جانشین مقرر کرے، تاہم تبت کے لوگ اور حالیہ دلائی لامہ اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں۔

چین کی جانب سے جانشین مقرر کیے جانے کی مخالفت کرنے کے باوجود دلائی لامہ نے 2015 میں کہا تھا کہ اگر ان کی جگہ کوئی اور جانشین مقرر کیا جاتا ہے اور اگر کسی خاتون کو ان کی جگہ منصب پر بٹھایا جاتا ہے تو لازم ہے کہ وہ خوبرو اور پرکشش ہو۔

دلائی لامہ کے اس بیان کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، تاہم اب ایک بار پھر انہوں نے اپنے اسی بیان کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جگہ مقرر کی جانے والی خاتون جانشین کا پرکشش ہونا لازمی ہے۔

بھارت کے علاقے دھرم شالہ میں بھی دلائی لامہ کے پیروکار بستے ہیں—فوٹو: شٹر اسٹاک
بھارت کے علاقے دھرم شالہ میں بھی دلائی لامہ کے پیروکار بستے ہیں—فوٹو: شٹر اسٹاک

بز فیڈ کے مطابق دلائی لامہ نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں ایک بار پھر کہا کہ لازم ہے کہ ان کی جگہ مقرر کی جانے والی خاتون جانشین خوبرو اور خوبصورت ہو۔

دلائی لامہ نے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو احمق بھی قرار دیا اور انہوں نے امریکا میں مہاجرین کے معاملے پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر کی ہٹ دھرمی پر بھی گفتگو کی۔

دلائی لامہ نے انٹرویو کے دوران برطانیہ کی جانب سے یورپی یونین سے علیحدگی اور بریگزٹ پر بھی خیالات کا اظہار کیا۔

دلائی لامہ کی جانب سے ایک بار پھر خاتون جانشین کے خوبصورت اور پرکشش ہونے کے بیان کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تبت کے لوگ دلائی لامہ کے بھارت میں ہونے کے باوجود ان کی پیروی کرتے ہیں—فوٹو: شٹر اسٹاک
تبت کے لوگ دلائی لامہ کے بھارت میں ہونے کے باوجود ان کی پیروی کرتے ہیں—فوٹو: شٹر اسٹاک

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024