• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا جانے والے پہلے امریکی صدر بن گئے

شائع June 30, 2019
کوریا کو علیحدہ کرنے والی سرحد پر کم جونگ ان اور امریکی صدر کی ملاقات ہوئی — فوٹو: رائٹرز
کوریا کو علیحدہ کرنے والی سرحد پر کم جونگ ان اور امریکی صدر کی ملاقات ہوئی — فوٹو: رائٹرز
دونوں رہنماؤں نے سرحد پر ایک ساتھ تصویر بھی بنوائی — فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا میں قدم رکھ کر تاریخ رقم کردی، ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا جانے والے پہلے امریکی صدر بن گئے۔

امریکی صدر نے کوریائی ممالک کے درمیان غیر فوجی سرحد پر کھڑے ہوکر کم جونگ ان سے مصافحہ کیا اور پیدل چل کر شمالی کوریا کی سرحد پر قدم رکھا۔

بعد ازاں دونوں رہنما واپس سیول کی سرحد پر آئے اور دونوں ممالک کے درمیان کھینچی گئی لکیر پر کھڑے ہوکر تصاویریں بنوائیں جہاں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا سے 70 ممالک کا جوہری ہتھیار تلف کرنے کا مطالبہ

اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 'یہ دنیا کے لیے عظیم دن ہے، مجھے یہاں آنے پر خوشی ہے'۔

خیال رہے کہ جی 20 اجلاس کے بعد سیول جانے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'اگر شمالی کوریا کے چیئرمین یہ دیکھتے ہیں تو میں چاہوں گا کہ میں ان سے سرحد پر ملاقات کروں اور مصافحہ کرکے ہیلو کہوں'۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کے چند ہی گھنٹون بعد شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے نے نائب وزیر خارجہ چو سون ہوئی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'یہ بہت دلچسپ تجویز ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا پر عائد تمام پابندیاں نہیں ہٹائی جاسکتیں، ٹرمپ

خیال رہے کہ گزشتہ سال جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے بھی کم جونگ ان کی دعوت پر غیر فوجی زون میں شمالی کوریا میں داخل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کے درمیان اس سے قبل بھی ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024