• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

'اداکاری سے ایمان متاثر ہورہا تھا تو میں بولی وڈ چھوڑ رہی ہوں'

شائع July 1, 2019
زائرہ وسیم اور عامر خان — اے ایف پی فائل فوٹو
زائرہ وسیم اور عامر خان — اے ایف پی فائل فوٹو

2016 میں عامر خان کی سپرہٹ فلم 'دنگل' سے بولی وڈ میں مشہور ہونے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے فلمی صنعت کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔

انسٹاگرام میں ایک پوسٹ میں زائرہ وسیم نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کیرئیر کا انتخاب ان کے مذہبی عقائد پر اثرانداز ہورہا تھا۔

انہوں نے لکھا 'میرے بولی وڈ میں 5 برس مکمل ہوگئے ہیں اور اس موقع پر میں اعتراف کرنا چاہتی ہوں کہ میں اپنے کام سے ملنے والی شناخت پر خوش نہیں، طویل عرصے سے مجھے لگ رہا تھا کہ میں کوئی اور شخصیت بننے کی جدوجہد کررہی ہوں، میں نے اب ان چیزوں کو کھوجنا اور محسوس کرنا شروع کیا ہے جن کے لیے میں اپنا وقت، کوششیں اور جذبات مختص کرنا چاہتی ہوں اور ایک نئے طرز زندگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کررہی ہوں'۔

انہوں نے مزید لکھا مجھے یہ احساس ہونے لگا شاید میں اس انڈسٹری میں اچھی طرح فٹ ہوجاﺅں مگر میں یہاں سے تعلق نہیں رکھتی، اس شعبے سے مجھے بہت محبت، تعاون اور ستائش ملی، مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ مجھے لاعلمی کے راستے پر لے گیا، کیونکہ میں خاموشی اور لاشعوری طور پر ایمان سے باہر نکلنے لگی'۔

زائرہ وسیم کا کہنا تھا 'میں مسلسل اپنے خیالات اور وجدان سے مفاہمت کے لیے اپنی روح سے جنگ کررہی تھی تاکہ اپنے ایمان کا تصور مستحکم کرسکوں مگر میں بری طرح ناکام ہوئی، اور ایسا صرف ایک بار نہیں بلکہ سو بار ہوا۔ میں ایسے ماحول میں کام کرتی رہی جو مسلسل میرے ایمان میں مداخلت کرتا رہا، جس سے میرا مذہب سے تعلق خطرے میں پڑگیا، مگر میں اسے نظرانداز کرکے آگے بڑھتے ہوئے خود کو قائل کرنے کی کوشش کرتی رہی کہ میں ٹحیک کررہی ہوں اور اس میں متاثر نہیں ہوں گی، مگر اس سے میری زندگی سے رحمت ختم ہوگئی'۔

18 سالہ اداکارہ نے لکھا 'برکت وہ لفظ ہے جس کے معنی صرف خوشی، تعداد یا رحمت نہیں، بلکہ استحکام کے خیال پر توجہ مرکوز کرنا بھی ہے، جس کے بارے میں مجھے بہت زیادہ جدوجہد کرنا پڑرہی تھی'۔

زائرہ وسیم کے مطابق 'مجھے اپنے اس فیصلے پر برقرار رہنے کے لیے خود سے لڑنے میں جتنی بھی مشکل کا سامنا کیوں نہ ہو، میں ایک دن ایسی شخصیت کے طور پر سامنے آﺅں گی جس کا مقصد خود کو بدلنا ہوتا ہے اور میں بہت جلد بدل کر دکھاﺅں گی، میں اپنے خیالات سے جنگ جاری رکھوں گی'۔

انہوں نے مزید کہا 'زندگی بہت مختصر ہوتی ہے مگر خود سے جنگ کے لیے بہت طویل ہوتی ہے، یہی وجہ ہے آج میں نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے اور اداکاری کو چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کرتی ہوں'۔

زائرہ وسیم کافی عرصے قبل اسکرین پر سیکرٹ سپراسٹار میں نظر آئی تھیں اور ان کی ایک اور فلم 'دی اسکائی از پنک' کی شوٹنگ مکمل ہونے والی ہے، جس میں وہ پریانکا چوپڑا اور فرحان اختر کی بیٹی کا کردار ادا کریں گی جو ایک مہلک مرض کا شکار ہوتی ہے۔

تبصرے (8) بند ہیں

Ahmed Jun 30, 2019 08:26pm
I really appreciate and am impressed by your thoughts. May Allah bless you a happy life.
Khan Jun 30, 2019 08:52pm
Good you have realized at young age.ultimately it would have been the destiny
M. Saeed Jun 30, 2019 09:06pm
A real brave and honest girl. Wish her all the success in life.
Abraham D Haque Jun 30, 2019 11:25pm
@M. Saeed she should also return the money i guess that did not effect her faith!!!!!!
Shakil K Jul 01, 2019 12:55am
It is one's right to refuse a role, if it is not acceptable. making known by media is a pulicity gimmick
siar ahmah hamdard Jul 01, 2019 08:47am
بے شک ، الله جسے چاہے ہدایت دے اور جسے چاہے گمراہ کر دے .. اصل کامیابی مل گئی ہے ان کو... الله ان پر رحم کریں اور اپنی اس بات پر قائم رکھیں .
Malik Jul 01, 2019 10:22am
@Abraham D Haque Then let her figure out on her own. After she has got the guidance about right path, she will also get the guidance about what to be done in terms of compensation.
Qamar Bukhari Jul 01, 2019 04:23pm
Brave Child.... Good Decision may Allah's guidance be with you.

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024