• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

'برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن پاکستان کا دورہ کریں گے'

شائع June 30, 2019
شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا— فوٹو: کینسنگٹن پیلس ٹوئٹر
شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا— فوٹو: کینسنگٹن پیلس ٹوئٹر

برطانوی شاہی محل نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور کامن ویلتھ کی دعوت پر برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن رواں برس اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کینسنگٹن پیلس نے اعلان کیا کہ برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پاکستان کی وزارت خارجہ اور کامن ویلتھ کی دعوت پر رواں برس خزاں میں پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں بتائی جائیں گی۔

خیال رہے کہ یہ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا تاہم شاہی خاندان کے دیگر افراد ماضی میں اسلام آباد کا دورہ کرچکے ہیں۔

کینسنگٹن پیلس کی جانب سے انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم نے 1961 اور 1997 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

ان کے علاوہ پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارن وال 2006 میں پاکستان آئے تھے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں 1961 میں ملکہ برطانیہ کی کراچی میں ایوان صدرِ میں تقریب میں شرکت اور 1997 میں راولپنڈی کے کرکٹ گراؤنڈ میں ملکہ الزبتھ دوئم کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پرنسز آف ویلز شہزادی ڈیانا نے بھی کئی مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا نے کنگسٹن پیلس کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیے گئے ٹوئٹ میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ ’ یہ شاہی دورہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو دی جانے والی اہمیت کا عکاس ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تاریخی روابط مزید مضبوط کریں گے‘۔

تاہم ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل پاکستان نہیں آئیں گے۔

اپنے مشترکہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انہوں نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس خزاں میں وہ افریقہ کے دورے پر ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024