• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

'فردوس عاشق اعوان تڑپ رہی ہیں، ان کی نوکری جانے والی ہے'

شائع June 30, 2019
اقتدارکے لیے آپ جیسےلوگ تڑپتےاور وفاداریاں بدلتے ہیں، طلال چوہدری 
— فائل فوٹو/ ڈان نیوز
اقتدارکے لیے آپ جیسےلوگ تڑپتےاور وفاداریاں بدلتے ہیں، طلال چوہدری — فائل فوٹو/ ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے فردوس عاشق اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نالائق حکومت میں ہم نہیں پورا پاکستان تڑپ رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل میں طلال چوہدری نے کہا کہ اقتدار کے لیے آپ جیسے لوگ تڑپتے اور وفاداریاں بدلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'فردوس باجی! آپ اس لیے تڑپ رہی ہیں، کیونکہ آپ کی نوکری کسی اور کو ملنے والی ہے۔'

طلال چوہدری نے کہا کہ 'فردوس باجی! نوکری کریں، کچھ دن رہ گئے، اب آپ کے گھبرانے کا وقت ہوا جاتا ہے۔'

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی عادت ڈالنا ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں میں آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے آج کس منہ سے مڈ ٹرم انتخابات کی بات کر رہے ہیں؟ یہ لوگ 10 ماہ اقتدار کے بغیر نہیں گزار سکتے؟

فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر۔اب انہیں چار سال ایسے ہی تڑپنا ہوگا۔

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کیا تھا۔

علاوہ ازیں بتایا گیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سمیت تمام اپوزیشن نے پارلیمانی کمیٹی ’انتخابی دھاندلی کمیشن‘ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024