• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

سیاحتی مقام مری میں ڈولفن فورس کی تعیناتی

شائع June 30, 2019 اپ ڈیٹ July 1, 2019

مری میں بڑھتے ہوئے جرائم اور سیاحوں کیساتھ بدسلوکی کے واقعات کے بعد پنجاب حکومت نے ڈولفن فورس تعینات کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بذدار کی ہدایت پر ڈولفن فورس کو تعینات کیا گیا۔

ڈولفن فورس ناصرف سیاحوں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرے گی، بلکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

تعنیاتی کے فوری بعد ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے مری میں گشت بھی شروع کردیا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے یہ اقدام سیاحوں پر حالیہ تشدد کے بعد اٹھایا گیا

گذشتہ سال مری میں ہوٹل مالکان کی طرف سے سیاحوں کیساتھ بدسلوکی کے متعدد واقعات رونما ہوئے تھے۔

تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد سیاحوں کی جانب سے مری کے بائیکاٹ کی مہم بھی چلائی گئی۔

ان واقعات میں سوشل میڈیا پر خواتین سیاحوں پر بھی تشدد کی ویڈیوز سامنے آئی تھیں۔

تاہم ڈولفن فورس کی تعنیاتی سے اب مری میں سیاحت کے فروغ میں مدد مل سکے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق سیاحوں کی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024