• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

ریپ الزامات میں سزا کاٹنے والے بل کوسبی نے درخواست دائر کردی

شائع June 26, 2019
بل کوسبی اس وقت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
بل کوسبی اس وقت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

ہولی وڈ کامیڈین، پروڈیوسر و ڈائریکٹر 81 سالہ بل کوسبی نے ریپ اور جنسی جرائم کے تحت ملنے والی جیل سزا اور جرمانے کے خلاف امریکا کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی۔

بل کوسبی اس وقت جیل میں ساڑھے تین سال کی سزا کاٹ رہے ہیں، امریکی عدالت نے انہیں گزشتہ برس اپریل میں جیل اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

بل کوسبی پر کم سے کم 60 خواتین و اداکاراؤں نے کافی عرصے تک جنسی طور پر ہراساں کرنے، ریپ اور جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے الزامات عائد کیے تھے۔

اگرچہ بل کوسبی پر ماضی میں بھی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کے تحت عدالتوں میں سماعتیں ہوئی تھیں، تاہم وہ سزا پانے سے بچ گئے تھے۔

# یہ بھی پڑھیں: ‘ریپ’ الزامات کے تحت بل کوسبی کو جیل قید اور جرمانے کی سزا

لیکن 2017 میں خواتین کی جانب سے شروع کی گئی ’می ٹو مہم‘ کے بعد بل کوسبی کے خلاف ایک بار پھر خواتین سامنے آئیں اور ان کے خلاف مقدمات کا آغاز دوبارہ ہوا۔

بل کوسبی کو باسکٹ بال کی سابق کھلاڑی آندریا کوسٹائڈ سے ریپ پر مجرم قرار دیا گیا تھا—فوٹو: اے ایف پی
بل کوسبی کو باسکٹ بال کی سابق کھلاڑی آندریا کوسٹائڈ سے ریپ پر مجرم قرار دیا گیا تھا—فوٹو: اے ایف پی

دوبارہ ٹرائل کے بعد بل کوسبی کو عدالت نے جنسی جرائم کا مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں جیل قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

بل کوسبی کو پنسلوانیہ کی مقامی عدالت نے سزا سنائی تھی۔

تاہم اب اداکار نے ایک سال بعد سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔

مزید پڑھیں: ہولی وڈ اداکار بل کوسبی ’ریپ‘ کے مجرم قرار

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بل کوسبی نے پنسلوانیہ کی عدالت میں سزا کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کردی۔

بل کوسبی نے الزامات کو جھوٹا قرار دیا تھا—فوٹو: ڈیلی وائر
بل کوسبی نے الزامات کو جھوٹا قرار دیا تھا—فوٹو: ڈیلی وائر

اداکار کے ترجمان نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انہیں امید ہے کہ عدالتیں بل کوسبی سے انصاف کریں گی اور ان کی درخواست پر سماعت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بل کوسبی پر جنسی تعلقات کے بدلے پیسے دینے کا الزام

دوسری جانب بل کوسبی کی اہلیہ نے بھی اپنے بیان میں امریکی عدالتی نظام پر یقین کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے شوہر کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بل کوسبی پر جنسی ہراساں اور ریپ کے الزامات لگانے والی 6 خواتین نے ان کے خلاف سول مقدمات دائر کرتے ہوئے اداکار سے پیسوں کا مطالبہ بھی کردیا۔

بل کوسبی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر عدالت نے فوری طور پر سماعت کی تاریخ نہیں دی اور نہ ہی درخواست سننے یا مسترد کرنے کے حوالے سے عدالت کا کوئی فیصلہ سامنے آیا ہے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی درخواست سماعت کے لیے منظور کی جائے گی۔

بل کوسبی کے وکلاء نے عدالت کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا—فوٹو: اے ایف پی
بل کوسبی کے وکلاء نے عدالت کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا—فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024