• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سندھ میں ٹڈی دل کا حملہ، سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی کپاس کی فصل تباہ

شائع June 26, 2019

سندھ کے علاقے دادو، مٹیاری اور خیرپور میں ٹڈیوں کے حملے سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی کپاس کی فصل تباہ ہوگئی۔

ٹڈی دل کے حملے نے پہلے سے مشکلات کا شکار کاشتکاروں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں جبکہ سندھ حکومت نے کاشکاروں کو مزید نقصانات سے بچانے کیلئے چیف سیکریٹری سندھ کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔

30 سال کے بعد ہونے والے اس حملے نے دادو کے علاقے کاچھو اور رادن میں سیکڑوں ایکڑ فصل چٹ کرلی۔

ڈپٹی کمشنر پرویز احمد بلوچ نے ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا تاہم ٹڈی دل کے فصلوں پر حملوں سے متعلق چیف سیکریٹری سندھ کی صدارت میں کراچی میں اجلاس ہوا جس میں ٹڈی دل کے حملے سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کا کہنا ہے کہ اسپرے کے لئے سپارکو سے مدد لی ہے جس کے اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی جبکہ خیرپور میں سپارکو نے اسپرے کا آغاز کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024