• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سوتیلے والد نے بیٹی کو ریپ کا نشانہ بناڈالا، مقدمہ درج

شائع June 25, 2019
بیٹی پریشان تھی اور وجہ پوچھنے پر واقعے کے بارے میں بتایا، والدہ — فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
بیٹی پریشان تھی اور وجہ پوچھنے پر واقعے کے بارے میں بتایا، والدہ — فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

اسلام آباد میں ایک شخص نے اپنی 10 سالہ سوتیلی بیٹی کو ریپ کا شکار بنادیا جس کی اطلاع بچی نے اپنی والدہ کو واقعے کی چند روز بعد دی۔

وفاقی دارالحکومت کے علاقے مسلم کالونی بری امام کی ایک خاتون کی مدعیت میں ویمن پولیس اسٹیشن اسلام آباد میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

خاتون کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس کے دوسرے شوہر نے اس کی بیٹی کو ریپ کا نشانہ بنایا ہے جو اس شخص کی سوتیلی بیٹی ہے۔

مزید پڑھیں: بچوں کے ساتھ ریپ: سابق کانسٹیبل کو 2 مرتبہ سزائے موت

ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو اس کے سوتیلے باپ نے رپورٹ درج کروانے سے 15 روز قبل ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ اس کی 3 بیٹیاں ہیں اور وہ گھروں میں کام کرکے گزر بشر کرتی ہے۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ جب وہ ایک دن اپنا کام کرکے گھر واپس پہنچی تو اس وقت ان کی بیٹی گھر میں پریشان تھی، تاہم وجہ پوچھنے پر اس نے اپنے ساتھ ہونے والے ریپ کے بارے میں بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں 9 سالہ بچی ریپ کے بعد قتل

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی بچی نے بتایا کہ یہ واقعہ 15 روز قبل پیش آیا تھا جسے وہ شرم کی وجہ سے مجھے نہ بتاسکی تھی۔

ماثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024