• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

خواتین پر تشدد پیش کرتی فلم 'کبیر سنگھ' کامیاب

شائع June 26, 2019
فلم میں شاہد کپور اور کیارا اڈوانی نے اہم کردار نبھائے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم میں شاہد کپور اور کیارا اڈوانی نے اہم کردار نبھائے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار شاہد کپور کی فلم 'کبیر سنگھ' ریلیز ہونے کے فوری بعد کامیاب ثابت ہوگئی تاہم اسے کئی تجزیہ کار شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

فلم 'کبیر سنگھ' رواں سال 21 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی، جس کے بعد اس کے ریویوز سامنے آئے، جہاں کئی تجزیہ کاروں نے فلم میں شاہد کی اداکاری کو سراہا وہیں بہت سے تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس فلم میں خواتین کی مخالفت دکھائی ہے، جبکہ انہوں نے ہدایت کار پر الزام لگایا کہ فلم میں خواتین پر ظلم کرنے والے کردار کو ہیرو کے طور پر پیش کیا۔

یاد رہے کہ فلم میں شاہد کپور نے ایک میڈیکل کالج میں پڑھنے والے طلبہ کا کردار نبھایا جو آگے جاکر ایک کامیاب سرجن بنتا ہے۔

اس سفر میں اسے اپنے کالج کی ایک لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے، جبکہ اس کا غصہ اسے کئی بار مشکلات کا شکار بھی بناتا ہے۔

فلم میں شاہد کپور کو شدید نشے کا عادی بھی دکھایا، جو اپنے پیار کی جدائی کے بعد خود کو تباہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔

تجزیہ کاروں نے فلم میں شاہد کے اس ہی کردار کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ ایک سین کو خاص طور پر ہائی لائٹ کیا جس میں شاہد کپور نے فلم کی مرکزی اداکارہ کو تھپڑ مارا، جبکہ ایک موقع پر انہیں یہ تک کہا کہ کالج میں ان کی کوئی پہچان نہیں، بلکہ اسے صرف کبیر کی گرل فرینڈ ہونے کے طور پر جانا جاتا ہے۔

متعدد بھارتی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں خواتین خود پر تشدد کرنے والوں کے خلاف آگے بڑھ کر می ٹو مہم کا حصہ بن رہی ہیں اور ایسے موقع پر کبیر سنگھ جیسی فلم کا سامنے آنا مایوسی سے کم نہیں۔

ان ریویوز کے باوجود شائقین نے بڑی تعداد میں شاہد کپور کی فلم کی نمائش کے لیے سینما گھروں کا رخ کیا اور فلم کو باکس آفس پر بلاک بسٹر ہٹ بنا دیا۔

بولی وڈ تجزیہ کار ترن ادرش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا کہ شاہد کپور کی فلم نے ریلیز کے صرف ایک ہفتے میں بھارت میں 130 کروڑ روپے کمالیے۔

فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے روز 20 کروڑ کمائے، جبکہ دوسرے روز 23 کروڑ روپے کے قریب حاصل کیے۔

اتوار کو فلم نے 28 کروڑ روپے کے قریب کمائے جس کے بعد پیر کو 18 کروڑ روپے کے قریب حاصل کیے۔

گزشتہ روز فلم نے 16 کروڑ روپے کے قریب کا بزنس کیا۔

خیال رہے کہ ’کبیر سنگھ‘ تیلگو فلم ’ارجن ریڈی‘ کا ہندی ریمیک ہے۔

شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر 'کبیر سنگھ' میں اپنے شوہر کی کارکردگی کو سراہا۔

فلم میں شاہد کپور کے ساتھ ساتھ کیارا اڈوانی نے اہم کردار نبھایا، جبکہ اس کی ہدایات سندیپ ریڈی ونگا نے دی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024