• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

خیبرپختونخوا: غیرت کے نام پر جوڑے کا قتل

شائع June 25, 2019
جرم میں استعمال ہونے والے ہتھیار سمیت ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
جرم میں استعمال ہونے والے ہتھیار سمیت ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

ہری پور کی تحصیل سرائے صالح میں غیرت کے نام پر خاتون کے گھر والوں نے جوڑے کو قتل کردیا۔

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔

عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق ضلع لوئر کوہستان کی رہائشی خاتون نے چند ماہ قبل اپنے اہل خانہ کی رضامندی کے بغیر مانسہرہ پولیس کے حاضر سروس کانسٹیبل سے شادی کی تھی۔

مزید پڑھیں: غیرت کے نام پر قتل کی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں

تاہم جوڑا اہل خانہ کی جانب سے جان سے مار دینے کے خطرے کے ڈر سے سرائے صالح کے قریب مضافاتی علاقے ڈہری علی خان گاؤں میں منتقل ہوگیا تھا۔

گزشتہ شام خاتون جی ٹی روڈ پر اپنے شوہر کا انتظار کررہی تھیں کہ جب ان کے بھائی نے وہاں آکر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی، دوسری جانب مقتولہ کے دیگر بھائیوں نے فائرنگ کے مقام سے کچھ دور ایک گاڑی کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے خاتون کا شوہر بھی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ کار میں موجود دیگر 2 افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر بھائیوں نے بہن اور چچازاد بھائی کو قتل کردیا

ادھر سرائے صالح تھانے کے اے ایس آئی صدیق خان جو عدالت میں سماعت کے بعد واپس آرہے تھے انہوں نے سرائے صالح بازار تک پیچھا کرنے کے بعد قتل کرنے والے شخص کو پکڑ لیا تاہم پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔

علاوہ ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ بستی شیر خان میں نامعلوم وجوہات پر ایک نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی۔

لڑکی کے والد کے مطابق 16 سالہ لڑکی کا گھریلو معاملے پر اپنی والدہ سے جھگڑا ہوا تھا۔


یہ خبر 25 جون 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025