• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ورون دھون دسمبر 2019 میں شادی کریں گے؟

شائع June 24, 2019
ورون دھون اور نتاشا دلال کو ایک ساتھ تقریبات میں دیکھا جاتا رہا ہے—فائل فوٹو: این ڈی ٹی وی
ورون دھون اور نتاشا دلال کو ایک ساتھ تقریبات میں دیکھا جاتا رہا ہے—فائل فوٹو: این ڈی ٹی وی

بولی وڈ ایکشن ہیرو ورون دھون یوں تو اپنی اداکاری کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتے ہیں، لیکن گذشتہ 2 سال سے وہ اپنی شادی کی وجہ سے بھی خبروں میں ہیں۔

ورون دھون کی شادی سے متعلق 2017 سے چہ مگوئیاں جاری ہیں اور اطلاعات تھیں کہ وہ 2018 سے قبل شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم ایسا نہیں ہوپایا۔

پھر نیا سال شروع ہوتے ہی بولی وڈ میں دیگر اسٹارز کی شادیوں کی خبروں کے ساتھ ورون دھون کی شادی کی خبریں بھی وائرل رہیں اور رپورٹس تھیں کہ سال کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

لیکن 2018 میں بھی ان کی شادی نہ ہوپائی جس کے بعد رپورٹس آئیں کہ اداکار 2019 کے آغاز میں شادی کرلیں گے۔

رپورٹس تھیں کہ ورون دھون اپنی دیرینہ دوست نتاشا دلال کے ساتھ 2019 کے آغاز یا وسط تک شادی کرلیں گے، تاہم بعد ازاں اداکار کے والد نے بیٹے کی شادی پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ممکنہ طور پر ورون دھون 2020 کے وسط تک شادی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میں بھی شادی کرنے جارہا ہوں، ورن دھون

لیکن اب اطلاع سامنے آئی ہے کہ ورون دھون 2020 کے آغاز میں نہیں بلکہ دسمبر 2019 میں ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

نتاشا دلال کو ورون دھون کے والدین کے ساتھ بھی دیکھا جاتا رہا ہے—فوٹو: وائرل بھیانی انسٹاگرام
نتاشا دلال کو ورون دھون کے والدین کے ساتھ بھی دیکھا جاتا رہا ہے—فوٹو: وائرل بھیانی انسٹاگرام

ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں ایک اور ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ورون دھون نے ٹی سیریز کے مالک بشن کمار کو اپنی آنے والی فلم ’اسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی‘ کی ریلیز کو مؤخر کرنے کی اپیل کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ورون دھون نے فلم پروڈیوسرز کو فلم کو دسمبر 2019 میں ریلیز کرنے کے بجائے 2020 میں ریلیز کرنے کی درخواست کی ہے، کیوں کہ وہ رواں برس کے آخری مہینے میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

نتاشا اور ورون دھون دیرینہ دوست ہیں—فائل فوٹو ٹائمز آف انڈیا
نتاشا اور ورون دھون دیرینہ دوست ہیں—فائل فوٹو ٹائمز آف انڈیا

رپورٹ میں مختلف ذرائع اور اداکار کے خاندان کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ورون دھون اور نتاشا دلال نے شادی کی تقریبات منعقد کرنے کے لیے بھی اداروں کی خدمات حاصل کرلی ہیں اور ممکنہ طور پر ان کی شادی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں ہوگی۔

مزید پڑھیں: ورن دھون 2018 کے وسط میں شادی کریں گے؟

رپورٹ کے مطابق ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی راجستھان میں ممکنہ طور پر اسی ہوٹل میں ہوگی، جہاں اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی ہوئی تھی۔

ورون اور نتاشا نے واضح طور پر کبھی شادی کی بات نہیں کی—فوٹو: انسٹاگرام
ورون اور نتاشا نے واضح طور پر کبھی شادی کی بات نہیں کی—فوٹو: انسٹاگرام

خیال رہے کہ نتاشا دلال اور ورون دھون کلاس فیلوز بھی رہے ہیں اور گزشتہ چند سال سے انہیں سر عام ملتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورون دھون کی شادی پر والد نے خاموشی توڑ دی

ورون دھون وقتا بوقتا نتاشا دلال سے محبت اور شادی سے متعلق ذو معنی الفاظ میں اعتراف بھی کرتے رہے ہیں۔

علاوہ ازیں نتاشا دلال کو ان کے والدین سے ملتے ہوئے بھی دیکھا جاتا رہا ہے، تاہم اب تک دونوں نے واضح طور پر ایک دوسرے سے شادی کرنے کا حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی ان کے خاندان کی جانب سے دونوں کے رشتے سے متعلق کبھی واضح طور پر کچھ کہا گیا ہے۔

رپوٹس ہیں کہ نتاشا دلال کی فرمائش پر ورون دھون نے نیا گھر بھی خرید رکھا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
رپوٹس ہیں کہ نتاشا دلال کی فرمائش پر ورون دھون نے نیا گھر بھی خرید رکھا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024