• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ورن دھون بھی رواں سال شادی کرنے جارہے ہیں

شائع June 24, 2019
اداکار نے گزشتہ سال اپنی شادی کا اعلان کیا تھا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اداکار نے گزشتہ سال اپنی شادی کا اعلان کیا تھا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار ورن دھون کی شادی کی خبریں طویل عرصے سے سامنے آرہی تھیں اور اب لگتا ہے کہ اداکار نے رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورن دھون اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال کے ساتھ رواں سال دسمبر میں شادی کرلیں گے۔

یہ خبریں اس وقت وائرل ہوئیں جب ورن دھون کی فلم 'اسٹریٹ ڈانسر 3ڈی' کی ریلیز کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

View this post on Instagram

Happy diwali 👷‍♂️👩🏻‍⚕️

A post shared by Varun Dhawan (@varundvn) on

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد اداکار کے مداحوں کو ایسا لگا کہ ان کے مصروف شیڈول کی وجہ سے اس فلم کی ریلیز کو مؤخر کیا گیا، تاہم اب رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ ورن دھون فلم کی ریلیز سے قبل شادی کرنے کے خواہش مند ہیں۔

مزید پڑھیں: ورن دھون کی شادی پر والد نے خاموشی توڑ دی

یاد رہے کہ فلم کو اس سے قبل رواں سال نومبر میں ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا، جو کنگنا رناوٹ کی فلم 'پنگا' کے مدمقابل ریلیز ہونے جارہی تھی۔

تاہم اب اسے جنوری 2020 کے آخر میں ریلیز کرنے کا ارادہ کیا جارہا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ورن دھون نے فلم کے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا سے گزارش کی کہ فلم کو اگلے سال ریلیز کردیا جائے، جس کی وجہ ان کی نتاشا دلال کے ساتھ شادی ہے۔

خیال رہے کہ نتاشا دلال اور ورن دھون کلاس فیلوز بھی رہے ہیں اور گزشتہ چند سال سے انہیں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

ورن دھون نے گزشتہ سال کافی ود کرن شو میں اعلان کیا تھا کہ وہ نتاشا ان کی گرل فرینڈ ہیں اور وہ جلد شادی کرنے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024