• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جے یو آئی (ف) کا 'آل پارٹیز کانفرنس' 26 جون کو بلانے کا اعلان

شائع June 23, 2019
کانفرنس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اور اے این پی کے رہنما شرکت کریں گے، ترجمان — فائل فوٹو / اے ایف پی
کانفرنس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اور اے این پی کے رہنما شرکت کریں گے، ترجمان — فائل فوٹو / اے ایف پی

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) 26 جون کو بلانے کا اعلان کر دیا۔

جے یو آئی (ف) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کُل جماعتی کانفرنس 26 جون کی صبح 11 بجے اسلام آباد میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کی میزبانی مولانا فضل الرحمٰن کریں گے جس میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما شرکت کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں حکومت مخالف تحریک اور لاک ڈاؤن پر اہم فیصلے ہوں گے، جبکہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی اور بجٹ کی منظوری سے متعلق امور پر بھی غور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کے بعد حکومت کے خلاف اے پی سی ہوگی، بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں کے قرضوں کے حوالے سے حکومت کے تشکیل کردہ انکوائری کمیشن کو تسلیم کرنا ہے یا نہیں، اس حوالے سے بھی کانفرنس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

تاہم 'اے پی سی' کے لیے اب تک اسلام آباد میں جگہ کا تعین نہیں ہو سکا، جو اتوار تک ہوجانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ مئی میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے عیدالفطر کے بعد پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کے خلاف احتجاج کرنے اور ملک کے مسائل پر مشترکہ حکمت عملے طے کرنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: حکومت کو بجٹ منظور نہیں کرانے دیں گے، اپوزیشن رہنماؤں کا اتفاق

یہ اعلان بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی میزبانی میں افطار ڈنر کے بعد کیا گیا جس میں مسلم لیگ (ن) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے وفود نے شرکت کی تھی۔

تاہم اس وقت کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024