• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

فواد، ماہرہ اور میرا کے ’پرے ہٹ لو‘ میں مایا اور منور کے ساتھ جلوے

شائع June 22, 2019
ماہرہ خان فلم میں خصوصی گانے پر پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی—اسکرین شاٹ
ماہرہ خان فلم میں خصوصی گانے پر پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی—اسکرین شاٹ

آنے والی پاکستانی رومانٹک سسپینس فلم ’پرے ہٹ لو‘ کا شائقین کو بے حد انتظار ہے، کیوں کہ اس فلم میں شائقین کئی بڑے اسٹارز کو ایک ساتھ جلوہ گر ہوتے دیکھ سکیں گے۔

ابتدائی طور پر اطلاعات تھیں کہ ’پرے ہٹ لو‘ میں شہریار منور کے ساتھ ماہرہ خان رومانس کرتی دکھائی دیں گی، تاہم بعد ازاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ شہریار منور سے رومانس نہیں کرتی دکھائی دیں گی۔

فلم کی ٹیم نے اس بات کی تصدیق کی تھی فلم میں ماہرہ ںہیں بلکہ مایا علی مرکزی کردار ادا کریں گی، لیکن اب فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر نے شائقین کے انتطار کو مزید بڑھا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ کی جگہ مایا علی ’پرے ہٹ لو‘ کی مرکزی اداکارہ

فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر میں ماہرہ خان اور فواد خان سمیت اداکارہ میرا، ندیم، حنا دلپذیر اور دیگر اداکاروں کی موجودگی نے شائقین کو حیران کردیا۔

ماہرہ خان مختصر کردار میں دکھائی دیں گی—پرومو فوٹو:
ماہرہ خان مختصر کردار میں دکھائی دیں گی—پرومو فوٹو:

فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر سے مکمل کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازا ہوتا ہے کہ فلم شہریار منور کی شوبز کی دنیا میں جگہ بنانے کی کوشش اور ان کی جانب سے مایا علی سے ہونے والی محبت اور پھر دونوں کے درمیان علیحدگی کے گرد گھومتی ہے۔

مزید پڑھیں: مایا کی ’پرے ہٹ لو‘ میں ماہرہ کیا کررہی ہیں؟

ٹریلر میں شہریار منور کو شوبز کی دنیا میں کیریئر بنانے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اچانک مایا علی سے ملنے اور ان سے تعلقات استوار کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

زارا نور عباس بھی فلم میں کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی—اسکرین شاٹ
زارا نور عباس بھی فلم میں کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی—اسکرین شاٹ

ساتھ ہی ٹریلر میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ مایا علی دراصل شہریار منور سے محبت نہیں کرتیں اور وہ ان سے ملنے سے قبل منگنی کے رشتے میں قید ہوتی ہیں اور اسی سسپنس کی وجہ سے فلم کی کہانی نے شائقین کے انتظار کو بڑھا دیا ہے۔

شہریار منور اور مایا علی رومانس کرتے دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ
شہریار منور اور مایا علی رومانس کرتے دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ

ٹریلر میں ماہرہ خان کو سرخ لباس میں گانے پر پرفارمنس کرنے سمیت مختصر کردار میں بھی دکھایا گیا اور ساتھ ہی فواد خان اور میرا کو بھی ٹریلر میں دکھایا گیا ہے، تاہم یہ تمام اداکار فلم کی مرکزی کاسٹ میں شامل نہیں۔

ہدایت کار عاصم رضا کی اس فلم کو رواں برس عیدالاضحٰی پر ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024