• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

برطانیہ: بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں 44 افراد گرفتار

شائع June 21, 2019
برطانوی پولیس نے گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 3 خواتین سمیت 39 افراد کو گرفتار کیا — فائل فوٹو/اے پی
برطانوی پولیس نے گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 3 خواتین سمیت 39 افراد کو گرفتار کیا — فائل فوٹو/اے پی

شمالی انگلینڈ کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے 1995 سے 2002 کے درمیان بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث 44 افراد کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق مغربی یارک شائر کی پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران کرکلیز، بریڈ فورڈ اور لیڈز سمیت دیگر علاقوں سے 3 خواتین سمیت 39 افراد گرفتار کیے گئے۔

مزید پڑھیں: پاک- برطانیہ مشترکہ آپریشن، بچوں سے زیادتی کا مجرم گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ دیگر 5 افراد کو اس ہی کیس کی تحقیقات کے لیے گزشتہ سال کے آخر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے کہا کہ کرکلیز کے ڈیوز بری اور بیٹلے کے علاقوں میں 4 خواتین کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی تھی کہ جب وہ کم عمر تھیں تو انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کے ساتھ ریپ: سابق کانسٹیبل کو 2 مرتبہ سزائے موت

انہوں نے کہا کہ تمام افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

تحقیقات کی سربراہی کرنے والے انسپیکٹر سیٹھ روبن سن کا کہنا ہے کہ بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور امید ہے کہ گرفتاریوں سے ہماری مقامی برادری میں اعتماد پیدا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024