• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

انڈونیشیا: ماچس کی فیکٹری میں آتشزدگی، 30 افراد ہلاک

شائع June 21, 2019
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں 3 بچے بھی شامل ہیں — فوٹو: رائٹرز
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں 3 بچے بھی شامل ہیں — فوٹو: رائٹرز

انڈونیشیا کے شمالی صوبے سماترا میں ماچس کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق صوبائی آفاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ دن کے وقت رہائشی علاقے میں قائم فیکٹری کے حصے میں پیش آیا۔

ایجنسی کا کہنا تھا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: عمارت میں آتشزدگی سے 19 افراد ہلاک

بیان میں کہا گیا کہ پولیس آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔

مقامی آفاتی ایجنسی کے سربراہ اروان سیاہری کا کہنا تھا کہ 'ہلاک ہونے والے بچے شاید مزدور نہیں تھے بلکہ قریبی رہائش پذیر ان کے والدین انہیں اپنے ساتھ کام پر لائے تھے'۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہنگامی حالات کے رضاکار جائے وقوع کا معائنہ کر رہے ہیں جہاں جھلسی ہوئی لاشیں پڑی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی:عمارت میں آتشزدگی، جان بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے 2 افراد جاں بحق

انڈونیشیا میں صنعتی تحفظ کے حوالے سے ناقص انتظامات دیکھے گئے ہیں۔

اس سے قبل 2017 میں جکارتہ کے نواحی علاقے میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 47 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024