• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حرا مانی اور جنید خان کا نیا ڈرامہ 'مکافات'

شائع June 21, 2019
ڈرامہ جلد جیو پر نشر کیا جائے گا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ڈرامہ جلد جیو پر نشر کیا جائے گا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ حرا مانی اور اداکار جنید خان ایک مرتبہ پھر اکٹھے کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ دونوں اداکار اس سے قبل 'سن یارا' اور 'ٹھیس' نامی ڈرامے میں کام کرچکے ہیں اور اب یہ دونوں اپنے تیسری ڈرامے 'مکافات' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو جیو پر نشر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ’مانی سے شادی کرنے کیلئے سابق منگیتر کو 8 ماہ تک دھوکہ دیا‘

ڈان سے بات کرتے ہوئے جنید نے اپنے اس نئے ڈرامے کے حوالے سے بتایا کہ 'ہم حرا اور میں نے ڈرامے کے سیٹ سے لی گئی اپنی پہلی تصویر شیئر کی، تب سے ہی ہماری جوڑی کو بےحد پسند کیا گیا، کیوں کہ لوگ دوبارہ ہمیں اسکرین پر ایک ساتھ کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں'۔

اداکار نے مزید بتایا کہ 'میں ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے زیادہ نہیں بتا سکتا، ہاں یہ ضرور بتاسکتا ہوں کہ حرا اور میرا کردار ایک دوسرے کو پسند کرتا ہے، تاہم ان کے راستے میں کئی مشکلات آتی ہیں، جس کے لیے انہیں کئی قربانیاں دینی پڑتی ہیں'۔

اس ڈرامے کی ہدایات احمد کامران دے رہے ہیں۔

View this post on Instagram

💕 @bukhari_accessories

A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on

حرا نے اپنے ڈرامے کے حوالے سے بتایا کہ وہ ایک مشرقی عورت کا کردار ادا کررہی ہیں جس کا شادی سے قبل اپنے شوہر کے ساتھ افیئر تھا۔

ڈرامہ 'مکافات' کی شوٹنگ کراچی اور ہولینڈ میں کی گئی ہے، جس کی کاسٹ میں عتیقہ اوڈھو، مریم نفیس اور الی انصاری بھی موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024