• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایل او سی کے قریب رہائش پذیر افراد کی بحالی کیلئے 3 ارب روپے کے منصوبے تیار

شائع June 21, 2019
سیاحتی اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس وزیراعظم کی سربراہی میں منعقد ہوا — تصویر: حکومت پاکستان
سیاحتی اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس وزیراعظم کی سربراہی میں منعقد ہوا — تصویر: حکومت پاکستان

اسلام آباد: حکومت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شیلنگ سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے 3 ارب روپے کے منصوبے تیار کرلیے۔

یہ بات وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں سامنے آئی، جس میں مختلف سیاحتی، ترقیاتی منصوبوں اور آزاد کشمیر سے متعلق مسائل پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی شریک ہوئے جنہوں نے ریاست کے مختلف معاملات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جبکہ وزیر برائے امورِ کشمیر علی امین گنڈا پور، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر آبی وسائل فیصل واڈا، وزیر برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشتر اور دیگر حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کیلئے ڈیم کا پانی استعمال کرنے کے چارجز میں اضافہ

اس موقع پر خسرو بختیار نے آزاد کشمیر کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور شرکا کو بتایا کہ ایل او سی کے اطراف میں رہائش پذیر افراد جن کے گھر بھارتی شیلنگ سے تباہ ہوگئے ہیں، ان کی بحالی اور امداد کے لیے 3 ارب روپے کے منصوبے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کشمیر کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھانے اور آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی ظاہر کرنے پر عمران خان کی تعریف کی۔

فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ ’آزاد کشمیر کی حکومت، عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے، بھارتی فوج کی جارحیت روکنے، نو تشکیل شدہ قومی ترقیاتی کونسل سمیت آزاد کشمیر کی مختلف ترقیاتی فورم میں شمولیت اور آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے فنڈز کی فراہمی پر وزیراعظم عمران خان کی مشکور ہے‘۔

مزید پڑھیں: ہائیڈل پاور منافع میں سے آزاد کشمیر کو 12 ارب روپے سالانہ ملنے کا امکان

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کا متعارف کروائی گئی نئی ویزا سروس سے آزاد کشمیر میں سیاح کو فروغ ملا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں ایل او سی کے قریب رہائش پذیر افراد کی بحالی کے ساتھ ساتھ انہیں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس کے ساتھ نیلم جہلم پروجیکٹ-مانسہرہ، مظفرآباد-منگلہ-میرپور منصوبے، کوہالہ منصوبے، منگلہ ڈیم کی توسیع کے ساتھ آزاد کشمیر کی سیاحت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


یہ خبر 21 جون 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024