• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اقوام متحدہ نے پاکستان کو 'فیملی اسٹیشن' قرار دے دیا

شائع June 20, 2019
اس فیصلے کو پاکستان کی اہم کامیابی سمجھا جارہا ہے — فائل فوٹو
اس فیصلے کو پاکستان کی اہم کامیابی سمجھا جارہا ہے — فائل فوٹو

اقوام متحدہ نے پاکستان کو اپنے ملازمین کے لیے 'نان فیملی اسٹیشن' کے درجے سے نکال کر 'فیملی اسٹیشن' قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل سول سروس کمیشن کے چیئرمین کی جانب سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ وہ پاکستان کو 'نان فیملی اسٹیشن' کے درجے سے نکال رہے ہیں جس کا اطلاق 14 جون 2019 سے ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے شعبہ تحفظ و سلامتی کے اَنڈر سیکریٹری جنرل کی سفارش پر کیا، جنہوں نے اسلام آباد کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور اقوام متحدہ کے ملازمین پر اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی عائد پابندی ہٹانے کی سفارش کی۔

خیال رہے کہ کسی بھی ملک میں سیکیورٹی صورتحال کے جائزے کے لیے کئی ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں، اقوام متحدہ کی سفارشات پر عمل کرتی ہیں۔

اس تناظر میں اس فیصلے کو اہم کامیابی سمجھا جارہا ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فیصلے سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی بھی راہ ہموار ہوگی۔

واضح رہے کہ دنیا کے چند ممالک میں ہی اقوام متحدہ کے ملازمین کو اپنے اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت حاصل ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

anwer hussain Jun 21, 2019 10:42am
14 june se hoga jan k june 14 tu guzar chuka he.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024