• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

13 منٹ میں اسمارٹ فون بیٹری چارج کرنے والی ٹیکنالوجی تیار

شائع June 20, 2019
کانسیپٹ ویوو اپیکس 2019 — فوٹو بشکریہ ویوو
کانسیپٹ ویوو اپیکس 2019 — فوٹو بشکریہ ویوو

اسمارٹ فونز کا استعمال اب لگتا ہے کہ ہر ایک ہی کرتا ہے مگر اس کی بیٹری کو بار بار گھنٹوں تک چارج کرنا کسی کو پسند نہیں آتا۔

مگر بہت جلد آپ اپنے موبائل کو چند منٹوں میں مکمل چارج کرسکیں گے کیونکہ پہلی بار 120 واٹ فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف ہونے والی ہے۔

چینی کمپنی ویوو نے سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ 26 جون کو شنگھائی میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس میں یہ تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے والی ہے۔

اس ٹیکنالوجی کی بدولت 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو محض 13 منٹ میں مکمل چارج کرنا ممکن ہوگا جبکہ 5 منٹ میں 50 فیصد چارج ہوسکے گی۔

اسے ویوو فلیش چارج کا نام دیتے ہوئے تیزترین فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی قرار دیا ہے اور اس طرح وہ دیگر چینی کمپنیوں جیسے ون پلس، ہواوے اور اوپو کے مقابلے پر آگئی ہے۔

ون پلس اس وقت ڈیش چارج 30 ٹیکنالوجی اپنے صارفین کو فراہم کرچکی ہے، جبکہ ہواوے 40 واٹ فاسٹ چارجنگ کی سہولت مخصوص فونز میں دے رہی ہے۔

اوپو اس وقت فائنڈ ایکس فون میں سب سے تیز 50 واٹ چارجنگ سپورٹ ٹیکنالوجی متعارف کراچکی ہے۔

شیاﺅمی کی جانب سے رواں سال مارچ میں 100 واٹ فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کی جھلک پیش کی گئی تھی جو اس کے بقول 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو 17 منٹ میں مکمل چارج کرسکتی ہے۔

تاہم ویوو اس سے بھی تیز ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کی تفصیلات اگلے ہفتے ایونٹ میں ہی سامنے آئیں گے جس میں یہ کمپنی اپنا پہلا 5 جی اسمارٹ فون اپیکس 2019 بھی پیش کرے گی۔

اس فون کا پروٹوٹائپ ماڈل جنوری 2019 میں سامنے آیا تھا جس میں فائیو جی سپورٹ، ان ڈسپلے فنگرپرنٹ سنسر، اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر اور 12 جی بی ریم جیسے فیچرز موجود تھے جبکہ آڈیو کے لیے اسکرین ساﺅنڈ ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا تھا۔

اب صارفین کے لیے تیار ہونے والے فون میں کون کون سے فیچرز ہوں گے، ان کا علم اگلے ہفتے ہی ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024