• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ریتک روشن کی بہن کنگنا رناوٹ کے سپورٹ میں سامنے آگئیں

شائع June 19, 2019 اپ ڈیٹ July 13, 2019
یہ دونوں ایک ساتھ کرش نامی فلم میں کام کرچکے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
یہ دونوں ایک ساتھ کرش نامی فلم میں کام کرچکے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی بےباک اداکارہ کنگنا رناوٹ اور اداکار ریتک روشن کئی سالوں سے ایک دوسرے پر بےشمار الزامات لگاتے آرہے ہیں تاہم اب ریتک کی بہن سنینا روشن نے بھی اس مسئلے پر خاموشی توڑ دی۔

جہاں سب کو ایسا محسوس ہورہا تھا کہ سنینا اس معاملے میں اپنے بھائی کا ساتھ دیں گی، وہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان سے سب کو حیران کردیا۔

مزید پڑھیں: ’ریتک شادی کا وعدہ کرکے مکر گئے‘

سنینا روشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ ہمیشہ سے کنگنا رناوٹ کا سپورٹ کررہی ہیں اور کرتی رہیں گی۔

جبکہ ایک اور ٹویٹ میں سنینا نے لکھا کہ 'اور اس جہنم میں زندگی گزارنے کا سفر جاری ہے، بس میں تھک چکی ہوں'۔

سنینا روشن کی ان ٹویٹس کے بعد لوگوں ایسا مان رہے ہیں کہ جو الزامات اداکارہ کنگنا رناوٹ نے ریتک روشن پر لگائے تھے وہ سچ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ریتک روشن نے کنگنا رناوٹ پر مقدمہ دائر کردیا

خیال رہے کہ 2017 میں انڈیا ٹی وی کے پروگرام ’عوام کی عدالت میں‘ بات کرتے ہوئے کنگنا رناوٹ نے ریتک روشن پر الزام لگایا تھا کہ وہ ان سے شادی کا وعدہ کرکے مکر گئے۔

اس انٹرویو میں کنگنا رناوٹ نے نہ صرف ریتک روشن سے اپنے تعلقات کے بارے میں بتایا، بلکہ اداکار کی جانب سے بدنام کیے جانے کے بعد خود کو پہنچنے والی تکالیف سے متعلق بھی باتیں کیں۔

کنگنا رناوٹ کا کہنا تھا کہ ان کے اور ریتک روشن کے درمیان مارچ 2014 میں تعلقات اُس وقت ختم ہوئے، جب اداکار نے انہیں فون پر پہچاننے سے انکار کیا۔

مزید پڑھیں: ’کنگنا سے کبھی اکیلے میں ملاقات نہیں کی‘

کوئین اداکارہ نے بتایا تھا کہ 'انہیں ریتک روشن سے سچی محبت تھی، لیکن افسوس کے انہیں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا'۔

انہوں نے بتایا کہ 2014 کے آغاز میں ریتک روشن نے ان سے کہا تھا کہ نومبر تک ان کی اور ان کی اہلیہ سوزان خان کے درمیان طلاق ہوجائے گی، جس کے بعد وہ کنگنا رناوٹ کو کھلے عام عوامی سطح پر اپنائیں گے۔

جس کے بعد ریتک نے کنگنا کے ان الزامات کو بےبنیاد ٹھہراتے ہوئے ان پر مقدمہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اداکار نے کنگنا پر الزام لگایا کہ اداکارہ نے انہیں نازیبا ای میلز بھیجی جبکہ انہیں بلیک میل اور پریشان بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوٹ پر بھی ریتک روشن کی جاسوسی کا الزام

تاہم اب ریتک روشن کی بہن کا بیان سامنے آنے کے بعد کنگنا رناوٹ کی بہن رنگولی نے بھی چند ٹویٹس کرکے سب کو حیران کردیا۔

رنگولی جو کہ کنگنا کی مینجر بھی ہیں، نے لکھا کہ ریتک روشن اور ان کی فیملی سنینا روشن کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے، جس کی وجہ صرف یہ ہے کہ سنینا دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم لڑکے سے محبت کرتی ہے۔

رنگولی نے یہ بھی لکھا کہ سنینا کنگنا رناوٹ کو کالز کرکے ان کی مدد مانگ رہی ہے، تاہم کنگنا کو سمجھ نہیں آرہا کے وہ اس موقع پر سنینا کی مدد کس طرح کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘کنگنا نے میرے شوہر کے ساتھ 4 سال گزارنے کے بعد ان پر ریپ کا الزام لگایا‘

یاد رہے کہ کنگنا نے اس طرح کے الزامات صرف ریتک روشن پر ہی نہیں لگائے۔

وہ اداکار ادیتیے پنجولی پر بھی ان کے ساتھ افیئر رکھنے اور شادی کا جھوٹا وعدہ کرنے کا الزام لگا چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024