• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آزاد کشمیر کا خسارے سے پاک 120 ارب روپے کا بجٹ پیش

شائع June 19, 2019
آزاد کشمیر کا ترقیاتی بجٹ وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل عطیہ ہوگا—فائل فوٹو: اے پی پی
آزاد کشمیر کا ترقیاتی بجٹ وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل عطیہ ہوگا—فائل فوٹو: اے پی پی

مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نئے مالی سال 20-2019 کے لیے 121 ارب 56 کروڑ روپے کا خسارے سے پاک بجٹ پیش کردیا۔

وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی کی جانب سے پیش کردہ بجٹ میں اخراجات 97 ارب روپے اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے 24 ارب 56 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔

مزید پڑھیں: مالی سال 20-2019 کیلئے پنجاب کا 23 کھرب روپے کا بجٹ پیش

وزیر خزانہ نے قانون ساز اسمبلی کو بتایا کہ 20-2019 کے مالی بجٹ میں گزشتہ مالی بجٹ کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ کیا گیا جس میں 65 فیصد رقم انفرااسٹرکچر، 24 فیصد سماجی شعبوں اور 11 فیصد پیداواری شعبوں میں خرچ کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر کا ترقیاتی بجٹ وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل عطیہ ہے۔

بجٹ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ

  • آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کے لیے 11 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.5 فیصد زیادہ ہے جبکہ ورکس اینڈ کمیونیکشن کے لیے 9 ارب 90 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔
  • بلدیاتی حکومت اور دیہی ترقی (ایل جی اینڈ آرڈی) کے لیے 2 ارب 35 لاکھ روپے مختص کیے گئے۔
  • بجٹ میں محکمہ زراعت ولائیوسٹاک کے لیے 41 کروڑ 90 لاکھ روپے جبکہ جنگلات، فشریز اور جنگلی حیات کے لیے 55 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
  • بیرونی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لیے ایک ارب 34 لاکھ روپے مختص کیےگئے۔
  • بجٹ میں تعلیم کے شعبے کے لیے 2 ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔
  • شہری دفاع کے لیے 9 کروڑ50 لاکھ روپے اور ماحولیات کے لیے 5 کروڑ روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
  • محکمہ صحت کے لیے 75 کروڑ روپے، صنعتوں اور معدنی وسائل کے لیے 52 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کے لیے 2 کروڑ روپےمختص کیے گئے ہیں۔
  • بجٹ میں اطلاعات کے لیے ایک کروڑ روپے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ روپے اور لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی کے لیے 80 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
  • فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کے لیے 2 ارب 40 کروڑ روپے، بجلی کے منصوبوں کے لیے 2 ارب 70 لاکھ روپے، تحقیق و ترقی کے لیے 26 کروڑ 46 لاکھ روپے، آبادکاری کے لیے 10 کروڑ 44 لاکھ روپے جبکہ سماجی بہبود و ترقی نسواں کے لیے 15 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
  • اسپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر کے لیے 20 کروڑ روپے، مواصلات و تعمیرات کے لیے 3 کروڑ 70 لاکھ روپے جبکہ محکمہ سیاحت کے لیے 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
  • ترقیاتی اتھارٹی کے لیے 20 کروڑ 24 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر نجیب نقی نے بتایا کہ وفاقی وزارت کشمیر آئندہ مالی سال کے دوران آزاد کشمیر کے جاری منصوبوں پر تقریباً 2 ارب 74 لاکھ روپے خرچ کرے گی۔

دیگر وفاقی وزارتیں اور ڈویژن آزاد کشمیر میں اپنے منصوبوں پر تقریباً 44 ارب روپے خرچ کریں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تعمیرات نو سے متعلق جاری منصوبوں کے لیے 5 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال 20-2019 کیلئے 70 کھرب 36 ارب روپے کا بجٹ پیش

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر خزانہ نے بتایا کہ مالی سال 2019-20 میں ریاستی وسائل سے 97 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ معذور سرکاری ملازمین کے الاؤنس میں ایک ہزار سے 2 ہزار روپے ماہانہ اضافہ کیا جائےگا۔

علاوہ ازیں بجٹ میں وزرا اور سیکریٹریز کے پرائیوٹ سیکریٹریز کی تنخواہوں میں تقریباً 25 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا۔

ڈاکٹر نجیب نقی نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کے لیے عبوری ریلیف الاؤنس میں بھی 5 سے 10 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024