• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کینیڈا: لاکھوں افراد کی ریلی کے دوران پریڈ پر فائرنگ، 4 افراد زخمی

شائع June 18, 2019
فائرنگ کے بعد خوفزدہ ہجوم باہر کی جانب بھاگا—فوٹو: دی اسٹار
فائرنگ کے بعد خوفزدہ ہجوم باہر کی جانب بھاگا—فوٹو: دی اسٹار

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں 20 لاکھ سے زائد افراد کی ریلی کے دوران ریپٹرز کی پریڈ میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

واشنگٹن پوسٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو پولیس چیف مارک سینڈورز نے بتایا کہ باسکٹ بال کی چیمپئن بننے والی کینیڈین ٹیم ٹورنٹو ریپٹرز کی پریڈ جاری تھی کہ اچانک فائرنگ شروع ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ جس جگہ فائرنگ ہوئی اس وقت کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

پولیس چیف نے دعویٰ کیا کہ سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 ممنوعہ اسلحہ برآمد کرلیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی متعدد ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کے بعد خوفزدہ ہجوم باہر کی جانب بھاگا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ’4 افراد زخمی ہیں تاہم ان کی زندگی کو خطرہ لاحق نہیں‘۔

ایک سوال کے جواب میں پولیس چیف نے بتایا کہ ’زخمی ہونے والوں میں بعض شدید زخمی بھی ہوئے ہیں‘ تاہم انہوں نے شدید زخمیوں کی نوعیت نہیں بتائی۔

ٹورنٹو میں باسکٹ بال چیمپئن بننے والی کینیڈین ٹیم کی جیت کا جشن منانے کے لیے 20 لاکھ افراد ریلی میں شریک تھے۔

اس دوران فائرنگ اور بھگدڑ مچنے سے دو افراد زخمی ہوئے۔

ٹورنٹو کے شہر کے میئر جان ٹوری نے پولیس کی بروقت کارروائی پر شکریہ اداکیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ چند سیکنڈز میں تقریباً 8 گولیاں چلانے کی آوازیں سنی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024