• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’کھلتی کلی‘ کے بعد ’باجی‘ کا ’بدلاں‘ چھا گیا

شائع June 17, 2019
بدلاں میں آمنہ الیاس اور میرا کو بہنوں کی طرح پیار کرتے دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ
بدلاں میں آمنہ الیاس اور میرا کو بہنوں کی طرح پیار کرتے دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

آنے والی پاکستانی ڈرامہ فلم ’باجی‘ کے ٹریلر نے جہاں آتے ہی دھوم مچادی دی تھی، وہیں فلم کے پہلے گانے نے بھی شائقین کا دل جیت لیا تھا۔

اب فلم کا دوسرا گانا ’بدلاں‘ بھی جاری کردیا گیا، جس میں آمنہ الیاس اور میرا کی ابتدائی محبت اور دونوں میں بہنوں کی طرح کو پیار کو دکھایا گیا ہے۔

زیب بنگش اور سعد سلطان کے گانے بول شکیل سہیل نے لکھے ہیں اور گانے میں آمنہ الیاس اور میرا کے ابتدائی تعلقات کو پروان چڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

فلم کو رواں ماہ 28 جون کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
فلم کو رواں ماہ 28 جون کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

گانے میں دکھایا گیا ہے کہ آمنہ الیاس اپنا گاؤں چھوڑ کر میرا کے ہاں نوکری کے لیے آتے ہیں اور وہ اداکارہ کا بڑا محل دیکھ کر ہی دنگ رہ جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'باجی' میرا کے عروج اور زوال کی کہانی

گانے میں آمنہ الیاس اور میرا کے درمیان بہنوں کی طرح محبت کو بھی دکھایا گیا ہے جو آگے چل کر نفرت میں بدل جاتی ہیں۔

فلم میں آمنہ الیاس اداکارہ میرا کی سیکریٹری کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

فلم میں اداکارہ میرا مرکزی کردار ’شمیرا‘ ادا کرتی دکھائی دیں گی جو فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار ہوتی ہیں، تاہم ڈھلتی عمر کی وجہ سے وہ اپنا مقام کھونے لگتی ہیں۔

ڈھلتی عمر کی وجہ سے اپنی مقبولیت میں کمی کے باعث میرا کا ساتھ دینے کے لیے آنے والی آمنہ الیاس دیکھتے ہی دیکھتے ان کی جگہ لے لیتی ہیں اور پھر اسی وجہ سے ہی دونوں میں اختلافات سامنے آتے ہیں۔

فلم کا پہلا گانا ’کھلتی کلی‘ رواں ماہ 4 جون کو ریلیز کیا گیا تھا، جس میں آمنہ الیاس اور خالد عثمان بٹ کو رومانس کرتے دکھایا گیا تھا۔

فلم کا ٹریلر گذشتہ ماہ 30 مئی کو جاری کیا گیا تھا، جب کہ فلم کا پہلا ٹیزر رواں برس اپریل میں جاری کیا گیا تھا۔ ’باجی‘ کو رواں ماہ 28 جون کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024