• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا انوشکا شرما پولیس افسر بننے جارہی ہیں؟

شائع June 17, 2019

بولی وڈ میں اس وقت پولیس اہلکاروں پر کئی فلمیں بنائی جارہی ہیں اور اب ایسا محسوس ہورہا ہے کہ انوشکا شرما نے بھی پولیس افسر بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ویسے تو اب تک بولی وڈ میں سب سے بہترین بولیس اہلکار کا کردار رانی مکھرجی نے اپنی فلم 'مردانی' میں نبھایا، تاہم کرینہ کپور بھی جلد فلم 'انگلیش میڈیم' میں پولیس اہلکار کا کردار نبھاکر اس فہرست کا حصہ بن جائیں گی.

اور اب رپورٹس ہیں کہ انوشکا شرما بھی اپنی اگلی فلم میں یہی کردار ادا کرنے جارہی ہیں.

View this post on Instagram

🐝

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma) on

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما نے طویل عرصے سے کوئی فلم سائن نہیں کی اور اب وہ ایک ایسی فلم سائن کرنے کا ارادہ کررہی ہیں جس میں وہ پولیس اہلکار کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی.

یاد رہے کہ بولی وڈ میں دبنگ، سنگھم، سمبا اور سوریاونشی جیسی فلمیں بن رہی ہیں، جس میں پولیس اہلکاروں کا کردار کامیاب اداکار سلمان خان، رنویر سنگھ اور اکشے کمار نے نبھایا.

سوریاونشی اب تک ریلیز نہیں ہوئی، البتہ سنگھم، دبنگ اور سمبا جیسی فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہوئیں.

ایسے میں اداکارائیں بھی ان اداکاروں سے پیچھے نہیں.

View this post on Instagram

Sun soaked and stoked ☀️💞 #throwback

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma) on

یاد رہے کہ انوشکا شرما کی آخری فلم 'زیرو' گزشتہ سال دسمبر میں ریلیز ہوئی تھی.

فلم میں ان کے ہمراہ کترینہ کیف اور شاہ رخ خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا، البتہ فلم بری طرح باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024