• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہیکرز کی دھمکیوں کے بعد اداکارہ نے خود ہی عریاں تصاویر شیئر کردیں

شائع June 17, 2019
مداحوں سے کوئی چیز خفیہ نہیں رکھوں گی، اداکارہ—فوٹو: شٹر اسٹاک
مداحوں سے کوئی چیز خفیہ نہیں رکھوں گی، اداکارہ—فوٹو: شٹر اسٹاک

سوشل میڈیا پر موجود معروف شخصیات کے اکاؤنٹس کو ہیک کرکے ان کے اکاؤنٹس پر نازیبا مواد شیئر کرنا کوئی نئی بات نہیں۔

کئی معروف شخصیات کے ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس ہیک کرکے ان کے خلاف منفی مہم چلائی جاتی رہی ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے لیے امریکی اداکارہ 21 سالہ بیلا تھرون کو بھی حال ہی میں ہیکرز نے دھمکیاں دیں۔

ہیکرز نے اداکارہ کو دھمکیاں دیں کہ وہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کرکے فحش اور عریاں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں گے۔

ہیکرز کی مسلسل بلیک میلنگ اور دھمکیوں کے بعد اداکارہ نے خود ہی سوشل میڈیا پر اپنی عریاں تصاویر شیئر کرکے سب کو حیران کردیا۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق بیلا تھرون کو نامعلوم ہیکرز کی جانب سے اکاؤنٹ ہیک کرکے عریاں تصاویر شیئر کیے جانے کی دھمکیاں دی گئیں۔

اداکارہ ماضی میں کم عمری میں جنسی استحصال کا انکشاف کر چکی ہیں—فوٹو: یاہو نیوز
اداکارہ ماضی میں کم عمری میں جنسی استحصال کا انکشاف کر چکی ہیں—فوٹو: یاہو نیوز

اداکارہ نے ٹوئٹر پر ہیکرز کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے اور ساتھ ہی انہیں جواب دینے کےلیے شیئر کی گئی اپنی اسٹوری بھی شیئر کی۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ انہیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہیکرز نے تنگ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کی عریاں تصاویر شیئر کردیں گے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ان ہیکرز کی بلیک میلنگ میں نہیں آنے والی اور انہیں جن تصاویر کو شیئر کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، وہ خود ہی اپنی مرضی سے یہاں شیئر کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے اس قدم کو بہادری قرار دیتے ہوئے لکھا کہ چوں کہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور عوام میں مقبول ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں ان کی تصاویر پر بلیک میل کیا جائے۔

اداکارہ نے ہیکرز اور بلیک میلرز کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں جو کرنا ہے کریں، انہوں نے خود ہی وہ تصاویر شیئر کردی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی قابل اعتراض تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کیں۔

اداکارہ کو ہیکرز کی جانب سے دھمکیاں دیے جانے اور اداکارہ کی جانب سے عریاں تصاویر شیئر جانے کا واقعہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب کہ ان کی نئی کتاب فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے۔

اداکارہ نے اپنی کتاب میں کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر بات کی ہے۔

بیلا تھرون کو بہادر ترین اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے، ماضی میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ کم عمری میں انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا اور وہ ’چائلڈ ابیوز‘ کا شکار رہیں۔

بیلا تھرون نے 2003 میں کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک وہ 35 فلموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

بیلا تھرون نے کئی امریکی ٹی وی ڈراموں اور سیریلز میں بھی کام کیا، انہوں نے زیادہ تر دستاویزی اور شارٹ فلموں میں کام کیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Raja Jun 18, 2019 08:59am
shame on you to share such pic here.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024