• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

باپ اور بیٹے کی یادگار کہانی 'دی لائن کنگ' کے ساتھ شاہ رخ کے بیٹے کا ڈیبیو

شائع June 17, 2019
فلم رواں سال 19 جولائی کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم رواں سال 19 جولائی کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ہندی سینما انڈسٹری میں ایک شاندار کیریئر گزارا اور اب مداح اداکار کے بیٹے آرین خان اور بیٹی سہانا خان کے ڈیبیو کا طویل وقت سے انتظار کررہے ہیں۔

شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آرین خان کے کیریئر کے حوالے سے ایسی افواہیں ثابت ہوئیں تھی کہ وہ اداکارہ کے بجائے ہدایت کار کے طور پر بولی وڈ میں ڈیبیو کریں گے، تاہم اب آرین خان نے ایک انوکھے انداز میں بولی وڈ کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔

مزید پڑھیں: کیا شاہ رخ کے بچے بھی اداکار بنیں گے؟ کنگ خان نے خود بتادیا

شاہ رخ خان نے گزشتہ روز ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل اپنے بیٹے آرین خان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی تھی۔

اس تصویر میں دونوں بیلے رنگ کی شرٹس میں موجود تھے، جنہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ یہ دونوں ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں تاہم اصل میں شاہ رخ نے اس تصویر کے ذریعے ایک بڑی خبر کا اعلان بھی کیا.

تصویر میں شاہ رخ خان کی شرٹ کے پیچھے مفاسا لکھا تھا، جبکہ آرین کی شرٹ کے پیچھے سمبا نام لکھا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ مفاسا اور سمبا ڈزنی کی کامیاب کارٹون فلم 'دی لائن کنگ' کے مرکزی کرداروں کے نام ہے، جس کا لائیو ایکشن ریمیک رواں سال 19 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اور شاہ رخ خان کے بیٹے آرین اس ہی فلم کے ہندی ورژن کے ساتھ سینما انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پروجیکٹ میں شاہ رخ خان خود بھی ان کا ساتھ دیں گے۔

ڈزنی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ شاہ رخ خان اور آرین خان جلد ریلیز ہونے والی دی لائن کنگ کے ہندی ورژن کا حصہ بن چکے ہیں۔

اس فلم میں شاہ رخ خان مفاسا کے کردار کو آواز دیں گے جبکہ سمبا کے کردار کو آرین اپنی آواز دینے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ دی لائن کنگ جنگل کے راجا ایک شیر اور اس کے بیٹے کی کہانی ہے۔

ایسی بھی رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ لائن کنگ کے بعد آرین خان شاہ رخ کے قریبی دوست اور ہدایت کار کرن جوہر کی فلم 'تخت' کا حصہ بھی بنیں گے، تاہم وہ اداکاری نہیں فلم میں اسسٹنٹ ہدایت کار بنیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024