شادی کے بعد وزن میں اضافہ کیوں ہوجاتا ہے؟

شائع June 17, 2019
فوٹو/ شٹراسٹاک
فوٹو/ شٹراسٹاک

شادی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایسا لڈو ہے جو کھائے وہ پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے، مگر موٹاپے کے حوالے سے فکرمند رہنے والوں کے لیے زندگی بھر کا رشتہ خوفناک خواب بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ دلچسپ دعویٰ ایک نئی سوئس تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کی باسل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کنوارے افراد کے مقابلے میں شادی شدہ جوڑوں کا جسمانی وزن زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ چونکہ شادی شدہ جوڑے کنوارے افراد کے مقابلے میں اوسطاً زیادہ بہتر کھاتے ہیں اور جسمانی طور پر کم متحرک ہوتے ہیں اس لیے ان میں جسمانی وزن بڑھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: شادی کے 8 حیران کن طبی فوائد

تحقیق کے دوران 9 یورپی ممالک کے شادی شدہ جوڑوں اور کنوارے افراد کے جسمانی وزن یا باڈی ماس انڈیکس کا موازنہ کیا گیا جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ زندگی بھر کے بندھن میں بندھے لوگ تنہا افراد کے مقابلے میں زیادہ غذا استعمال کرتے ہیں۔

اس سے قبل متعدد طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ ثابت سامنے آچکی ہے کہ شادی کرنا مرد و خواتین کی صحت کے لیے بہترین امر ثابت ہوتا ہے۔

اس نئی تحقیق میں ازدواجی رشتے اور جسمانی وزن کے درمیان تعلق کا جائزہ لے کر یہ نتیجہ نکالا گیا کہ شادی کے بعد مرد و خواتین کے جسمانی وزن میں کچھ اضافہ ہوتا ہے جو بظاہر کم لگتا ہے تاہم اس کے صحت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025