• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

شائع June 16, 2019 اپ ڈیٹ June 18, 2019
لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کو رواں سال اپریل میں ترقی دی گئی تھی—فوٹو:آئی ایس پی آر
لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کو رواں سال اپریل میں ترقی دی گئی تھی—فوٹو:آئی ایس پی آر

پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرلز کی اہم تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کردیا گیا ہے۔

حکومت پاکستان کے ایک ترجمان کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو تبدیل کرکے کورکمانڈر گوجرانوالا تعینات کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل اور لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو جی ایچ کیو میں انجینیئر ان چیف تعینات کردیا گیا ہے۔

رواں سال ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل کا عہدہ دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو اکتوبر 2018 میں لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کی ریٹائرمنٹ کے بعد آئی ایس آئی کا ڈی جی مقرر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 'ڈی جی آئی ایس آئی' تعینات

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) اور شمالی علاقہ جات میں فورس کمانڈ کے کمانڈر کے عہدوں پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں، انہیں مارچ 2018 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس آئی تعینات ہونے والے لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کو رواں برس اپریل میں لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد سمیت دیگر 4 افسران کے ساتھ ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنایا گیا تھا۔

لیفٹننٹ جنرل فیض حمید ترقی کے وقت آئی ایس آئی میں ڈی جی کاؤنٹر انٹیلی جنس کے طور پر کام کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج میں 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پاک فوج کے بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے پنوں عاقل میں ایک ڈویژن کی کمانڈ کی ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رواں سال 3 اپریل کو آرمی میڈیکل کور کے 11 بریگیڈیئرز سمیت 40 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔

بعد ازاں 12 اپریل کو میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا، میجر جنرل نعمان محمود، میجر جنرل اظہر عباس اور میجر جنرل فیض حمید کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل مقرر کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024