• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ول سمتھ ٹینس اسٹار سرینا اور وینس ولیمز کے والد بننے کو تیار

شائع June 15, 2019
ول سمتھ ممکنہ طور پر فلم کے شریک پروڈیوسر بھی بنیں گے—فائل فوٹو: ای ڈبلیو ڈاٹ کام
ول سمتھ ممکنہ طور پر فلم کے شریک پروڈیوسر بھی بنیں گے—فائل فوٹو: ای ڈبلیو ڈاٹ کام

ہولی وڈ اداکارہ 50 سالہ ول سمتھ یوں تو حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’الہ دین‘ کی کامیابی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

تاہم ان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ آئندہ سال ریلیز ہونے والی ہولی وڈ اسپورٹس ڈرامہ فلم ’کنگ رچرڈ‘ میں شہرت یافتہ امریکی ٹینس اسٹارز کے والد کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

جی ہاں، اطلاعات ہیں یہ ول سمتھ آنے والی فلم ’کنگ رچرڈ‘ میں امریکی ٹینس اسٹار 38 سالہ وینس ولیمز اور 37 سالہ سرینا ولیمز کے والد کا کردار ادا کریں گے۔

شوبز ویب سائٹ ’ڈیڈ لائن‘ کے مطابق ول سمتھ فلم میں ٹینس اسٹارز بہنوں کے والد اور ٹینس کوچ 77 سالہ رچرڈ ولیمز کا کردار ادا کریں گے۔

’کنگ رچرڈ‘ کی ہدایات رینالڈو مارکس گرین دیں گے اور اسے وارنر برادرز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

اسپورٹس ڈرامہ فلم کو ٹم اور ٹریور وائٹ، جیمز لیسٹر، جیڈا پنکٹ، ایلن منڈال بم اور سلیب پنکٹ پروڈیوسر کریں گے۔

فلم کو آئندہ برس 25 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم میں سرینا اور وینس ولیمز کا کردار کون ادا کرے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ ول سمتھ کی کسی فلم کی ہدایات سیاہ فام ڈائریکٹر دیں گے۔

اس فلم میں تمام کاسٹ سیاہ فام اداکاروں پر مشتمل ہوگی، کیوں کہ سرینا اور وینس ولیمز اور ان کے والد بھی سیاہ فام ہیں۔

خیال رہے کہ سرینا ولیمز نے 23 گرینڈ سلیم جب کہ وینس ولیمز نے 7 گرینڈ سلیم جیت ہیں اور دونوں نے مشترکہ طور پر 14 ڈبل گرینڈ سلیم جیت رکھے ہیں۔

دونوں بہنیں امریکا کی سپر ٹینس اسٹار اور دنیا کی بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتی ہیں۔

دونوں نے14 ڈبل گرینڈ سلیم جیت رکھے ہیں—فوٹو: اے بی سی نیٹ
دونوں نے14 ڈبل گرینڈ سلیم جیت رکھے ہیں—فوٹو: اے بی سی نیٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024