• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آئل ٹینکر حملوں کا ذمہ دار ایران ہے، امریکا کا الزام

شائع June 15, 2019
روس نے تحقیقات سے قبل ہی نتائج تک پہنچنے پر خبردار کردیا — فائل فوٹو/رائٹرز
روس نے تحقیقات سے قبل ہی نتائج تک پہنچنے پر خبردار کردیا — فائل فوٹو/رائٹرز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز خلیج عمان میں ہونے والے 2 آئل ٹینکروں پر حملے کی ذمہ داری ایران پر عائد کرتے ہوئے الزام لگایا کہ تہران آئل شپنگ کے راستے میں خوف کی فضا برپا کرنا چاہتا ہے۔

ایران نے اس سے قبل بھی امریکا کی جانب سے حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کیا تھا اور آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی بھی دی، جس کے ذریعے عالمی سطح پر تیل کا 5واں حصہ گزرتا ہے۔

دوسری جانب روس نے خلیج عمان میں ٹینکر حملوں پر فوری نتائج پر پہنچنے پر خبردار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: خلیج عمان میں ٹینکر پر حملے سے کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، یو اے ای

روس کے وزیر خارجہ نے عالمی سطح پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ فوری نتائج کی طرف جانے سے گریز کرنا چاہیے‘۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ’ہم حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں چاہے اس کے پیچھے کوئی بھی ہو‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خلیج عمان میں 2 تیل بردار جہازوں پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد خطے میں کشیدگی کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: خلیج عمان میں 2 تیل بردار بحری جہازوں پر ' حملہ '

گزشتہ روز حملے کے بعد ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ہوا تھا جبکہ آج اس میں ایک فیصد مزید اضافہ ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے ساحلی شہر کی بندرگاہ پر 4 جہازوں میں تخریب کاری کی کوشش کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024