• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

نانا پاٹیکر کے خلاف جنسی ہراساں کا کیس بند

شائع June 14, 2019 اپ ڈیٹ June 15, 2019
تنوشری دتہ کے الزامات کے بعد ہی بھارت میں می ٹو مہم کا آغاز ہوا تھا—فائل فوٹو: فیس بک
تنوشری دتہ کے الزامات کے بعد ہی بھارت میں می ٹو مہم کا آغاز ہوا تھا—فائل فوٹو: فیس بک

بھارتی پولیس نے بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار نانا پاٹیکر کے خلاف اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے دائر کروایا گیا جنسی طور پر ہراساں کا کیس بند کرتے ہوئے اداکار کو کلین چٹ دے دی۔

اداکارہ تنوشری دتہ نے گذشتہ برس ستمبر میں نانا پاٹیکر پر جنسی ہراساں کا الزام لگا کر جہاں سب کو حیران کیا تھا، وہیں ان کی جانب سے جنسی ہراساں کے خلاف بات کرنے کے بعد بھارت میں ’می ٹو‘ مہم کا آغاز ہوا تھا۔

تنوشری دتہ نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ 2008 میں فلم ‘ہارن اوکے پلیز’ کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر اور فلم کے عملے نے ان کے ساتھ برا سلوک کیا۔

اداکارہ نے الزام عائد کیا تھا کہ نانا پاٹیکر ان کے ساتھ اسی فلم کے گانے ’نتھنی اتارو‘ میں نازیبا منظر شوٹ کروانا چاہتے تھے۔

تنوشری دتہ پہلی بولی وڈ اداکارہ تھیں جنہوں نے جنسی ہراساں پر کھل کر بات کی—فوٹو: انسٹاگرام
تنوشری دتہ پہلی بولی وڈ اداکارہ تھیں جنہوں نے جنسی ہراساں پر کھل کر بات کی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے ایک دن بعد ہی نانا پاٹیکر نے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے تنوشری دتہ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے اداکارہ کو قانونی نوٹس بھی بھجوایا تھا۔

ابتدائی طور پر تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کے خلاف صرف میڈیا میں ہی بیانات دیے لیکن بعد ازاں اکتوبر2018 کو ممبئی میں پولیس تھانے جاکر 2008 میں فلم ‘ہارن اوکے پلیز’ کے دوران اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی رپورٹ درج کروائی تھی۔

تنوشری دتہ کی جانب سے مقدمہ دائر کرائے جانے کے بعد پولیس نے اکتوبر 2018 میں ایک دہائی قبل جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعے کی باقاعدہ تفتیش کا آغاز کیا تھا اور واقعے کی تحقیقات ایک سال تک رہیں۔

لیکن اب پولیس نے منظم ثبوت نہ ملنے پر نانا پاٹیکر کے خلاف درج کروائے گئے مقدمے کو بند کرتے ہوئے اداکار کو کلین چٹ دے دی۔

نانا پاٹیکر نے الزمات کو پہلے دن سے ہی جھوٹا قرار دیا تھا—فائل فوٹو: اسپاٹ بائے
نانا پاٹیکر نے الزمات کو پہلے دن سے ہی جھوٹا قرار دیا تھا—فائل فوٹو: اسپاٹ بائے

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پولیس کو تفتیش کے دوران اداکارہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو منظم ثبوت نہیں ملے جس پر پولیس نے نانا پاٹیکر کے خلاف درج کیا گیا مقدمہ خارج کردیا۔

رپورٹ کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ کہ جہاں یہ بھارت میں پہلا می ٹو مہم کے ذریعے سامنے آنے والا واقعہ تھا، وہیں یہ پہلا کیس بھی بن گیا جسے پولیس نے ثبوت نہ ملنے پر بند کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تنوشری دتہ نے ‘بگ باس’ میں شرکت کیلئے جنسی الزامات لگائے؟

پولیس کی جانب سے کیس کو بند کرنے کے حوالے سے زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی، تاہم بتایا گیا کہ تفتیشی افسران کو ثبوت نہیں ملے، جس بناء پر کیس کو خارج کیا جا رہا ہے۔

تنوشری دتہ گذشتہ ایک دہائی سے بولی وڈ سے دور ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
تنوشری دتہ گذشتہ ایک دہائی سے بولی وڈ سے دور ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

پولیس کی جانب سے نانا پاٹیکر کے خلاف کیس خارج کیے جانے سے قبل ہی اداکارہ تنوشری دتہ نے پولیس پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ پولیس اداکار کو کلین چٹ دے دے گی۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نانا پاٹیکر کو کلین چٹ دینے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے، کیوں کہ جنسی ہراساں کیس میں اداکارہ کے گواہوں کو دھمکایا جایا رہا ہے اور ان کے بیانات بھی درست انداز میں ریکارڈ نہیں کیے جا رہے ہے۔

خیال رہے کہ تنوشری دتہ نے 2003 میں مقابلہ حسن ‘مس فیمینا انڈیا’ جیتا تھا، تنوشری دتہ نے ڈیڑھ درجن کے قریب فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں، جب کہ وہ چند گانوں اور ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔

تنوشری دتہ کو فلم عاشق بنایا آپ نے سے شہرت ملی—فوٹو: انسٹاگرام
تنوشری دتہ کو فلم عاشق بنایا آپ نے سے شہرت ملی—فوٹو: انسٹاگرام

تنوشری دتہ نے 2005 میں فلم ‘عاشق بنایا آپ نے’ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

نانا پاٹیکر نے 1978 میں بولی وڈ فلم ‘گمن’ سے کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے 60 سے زائد ہندی، بنگالی، تامل اور تیلگو فلموں سمیت نیپالی فلموں میں بھی کام کیا۔

وہ نہ صرف اداکاری کرتے ہیں، بلکہ انہوں نے فلم کی ہدایات دینے سمیت کچھ فلموں میں گانے بھی گائے اور فلموں کی کہانیاں بھی لکھیں۔

اداکارہ نے پہلے ہی خدشات ظاہر کیے تھے کہ نانا پاٹیکر کو کلین چٹ دی جائے گی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے پہلے ہی خدشات ظاہر کیے تھے کہ نانا پاٹیکر کو کلین چٹ دی جائے گی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024