• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عامر خان کی بیٹی بھی 'دل دے بیٹھیں'

شائع June 14, 2019 اپ ڈیٹ June 15, 2019
ارا خان اور مشال کرپلانی ایک ہی کالج میں پڑھتے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
ارا خان اور مشال کرپلانی ایک ہی کالج میں پڑھتے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان یوں تو اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ مناسب وقت آنے پر وہ اپنے بچوں کو شوبز انڈسٹری میں متعارف کرائیں گے۔

تاہم ان کی جانب سے بچوں کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرائے جانے سے قبل ہی ان کی بیٹی ارا خان کے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔

اگرچہ عامر خان بیٹی سے قبل بیٹے جنید خان کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرانا چاہتے ہیں، تاہم ان کی بیٹی ارا خان کی میڈیا میں شہرت سے لگتا ہے کہ وہ اپنے بھائی سے قبل شوبز کا حصہ بنیں گی۔

ارا خان میوزک کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
ارا خان میوزک کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

ارا خان یوں تو تاحال موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے میں مصروف ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کی وجہ سے وہ آئے دن خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں ارا خان نے انسٹاگرام کے ’آسک می‘ فیچر کا استعمال کیا۔

اس فیچر کے ذریعے کوئی بھی شخص اکاؤنٹ ہولڈر سے کوئی بھی سوال کر سکتا ہے۔

ارا خان نے ہندو دوست کے ساتھ رومانوی تصویر شیئر کی—اسکرین شاٹ
ارا خان نے ہندو دوست کے ساتھ رومانوی تصویر شیئر کی—اسکرین شاٹ

اسی فیچر کے تحت کئی افراد نے ان سے سوالات کیے اور ایک شخص نے ارا خان سے سوال کیا کہ وہ اس وقت کس سے محبت کرتی ہیں یا ان کے اس وقت کس سے تعلقات ہیں؟

سوال کے جواب میں ارا خان نے اپنے دوست ہندو نوجوان مشال کرپلانی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور کوئی بھی جملہ لکھنے سے گریز کیا۔

مشال کرپلانی اور ارا خان رومانوی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
مشال کرپلانی اور ارا خان رومانوی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

ارا خان کی جانب سے ہندو نوجوان کے ساتھ رومانوی انداز میں کھچوائی گئی تصویر شیئر کیے جانے کے بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ عامر خان کی بیٹی دوسرے مذہب کے نوجوان کو دل دے بیٹھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دیگر اسٹارز کی طرح عامر خان بھی بیٹے کو فلموں میں لانے کے لیے کوشاں

دلچسپ بات یہ ہے کہ ارا خان اور مشال کرپلانی کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی انداز میں کھچوائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے آ رہے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے لیے اچھے جذبات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ دونوں کے درمیان چند سال سے تعلقات ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
اطلاعات ہیں کہ دونوں کے درمیان چند سال سے تعلقات ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

اطلاعات ہیں کہ مشال کرپلانی اور ارا خان ایک ہی کالج سے موسیقی کی تعلیم لے رہے ہیں اور دونوں کے تعلقات بھی وہیں پر استوار ہوئے۔

دونوں کی جانب سے انسٹاگرام پرایک ساتھ کچھوائی گئی متعدد رومانوی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جب کہ دونوں نے ماضی میں ایک دوسرے کو سالگرہ کی مبارک باد دینے سمیت ایک دوسرے کو ویلن ٹائن ڈے پربھی خصوصی پیغامات دیے تھے۔

مزید پڑھیں: عامر خان کی نوجوان بیٹی کے ساتھ قابل اعتراض تصاویر وائرل

مشال کرپلانی بھی موسیقار اور میوزک پروڈیوسر ہیں اور وہ بھی اپنے انسٹاگرام پر ارا خان کے ساتھ خوشگوار ماحول میں گزارے گئے لمحات کے دوران کھچوائی گئی تصاویر کو شیئر کرتے رہتے ہیں۔

دونوں کی جوڑی کو جہاں سراہا جا رہا ہے، وہیں ان پر تنقید کی بھی جا رہی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کی جوڑی کو جہاں سراہا جا رہا ہے، وہیں ان پر تنقید کی بھی جا رہی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

یہ پہلا موقع ہے کہ عامر خان کی بڑی بیٹی ارا خان کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں ان کے رومانس سے متعلق چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں، اس سے قبل ان کی جانب سے شوبز میں انٹری سے متعلق قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں ہیں۔

ارا خان مسٹر پرفیکشنسٹ کی بڑی بیٹی اور اکلوتی بیٹی ہیں۔

ارا خان مسٹر پرفکیشنسٹ کی بڑی اور اکلوتی بیٹی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
ارا خان مسٹر پرفکیشنسٹ کی بڑی اور اکلوتی بیٹی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

ارا خان مسٹر پرفیکشنسٹ کو پہلی اہلیہ رینا دتا سے ہیں، جن سے عامر خان نے 1986 میں شادی کی تھی اور انہیں پہلی اہلیہ سے بڑا بیٹا جنید خان بھی ہے۔

عامر خان اور رینا دتا کے درمیان 2002 میں طلاق ہوگئی تھی، مسٹر پرفیکشنسٹ نے دوسری شادی فلم ساز کرن راؤ سے 2005 میں شادی کی۔

عامر خان اور کرن راؤ کے ہاں 2011 میں بیٹا پیدا ہوا، جس کا نام آزاد راؤ خان رکھا گیا۔

عامر خان کو مجموعی طور پر تین بچے ہیں، جن میں بیٹی صرف ارا خان ہیں۔

عامر خان دونوں بیویوں، بیٹی ارا خان اور بیٹے جنید خان کے ہمراہ—اسکرین شاٹ/یوٹیوب
عامر خان دونوں بیویوں، بیٹی ارا خان اور بیٹے جنید خان کے ہمراہ—اسکرین شاٹ/یوٹیوب

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024