• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے حمزہ شہباز، خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری

شائع June 13, 2019
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے — فائل فوٹو بشکریہ حمزہ شہباز فیس بک پیج
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے — فائل فوٹو بشکریہ حمزہ شہباز فیس بک پیج

لاہور: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چودھری پرویز الہی نے بد عنوانی کے الزامات کے تحت حراست میں موجود اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔

پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے بعد حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے آج (بروز جمعرات) صوبائی اسمبلی میں شروع ہونے والے بجٹ اجلاس میں شرکت کی اُمید ہے۔

رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج سہ پہر شروع ہوگا جس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کریں گے، اجلاس کے ایجنڈے پر محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق سوالات دریافت کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: نیب نے حمزہ شہباز کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا

اس کے علاوہ سرکاری کارروائی میں 2 آرڈیننس پیش کیے جائیں گے، جن میں ایک پنجاب کھل پنچایت آرڈیننس اور پنجاب لینڈ ریونیو ترمیمی آرڈیننس پیش کئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں پنجاب زکوۃ و عشر کا ترمیمی بل بھی پیش کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی اجلاس میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی 16-2015 اور پنجاب پبلک سروس کمیشن 2017 کی سالانہ رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی-

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شریف اور رکن صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف بد عنوانی کے الزامات کے تحت نیب کی تحقیقات جاری ہیں اور دونوں رکن صوبائی اسمبلی حراست میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز 26 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

11جون 2019 کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نیب نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات میں گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی ضمانت 11 جون کو ختم ہوگئی تھی، جس میں توسیع کے لیے انہوں نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا، تاہم عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ضمانت میں توسیع کا معاملہ احتساب عدالت دیکھے گی جس پر لیگی رہنما نے اپنی درخواست واپس لے لی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

بعد ازاں گذشتہ روز لاہور کی احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست منظور کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کو 26 جون تک جسمانی ریمانڈ پر ان کے حوالے کردیا تھا۔

رمضان شوگر ملز کیس

واضح رہے کہ 18 فروری کو قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے رکن صوبائی اسمبلی حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں نیا ریفرنس دائر کیا تھا۔

اس ریفرنس میں صرف دونوں ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے لیے انہوں نے غیر قانونی طور پر نالہ تعمیر کروایا۔

عدالت میں دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے اس نالے کی تعمیر سے قومی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، لہٰذا دونوں ملزمان کو سزا دی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024