• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
KandNs Publishing Partner

ورلڈکپ کا چوتھا میچ بارش کی نذر، بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ منسوخ

شائع June 13, 2019
برمنگھم میں بارش کے سبب میدان کورز س ےڈھکا ہوا ہے جبکہ گراؤنڈ اسٹاف مشین کی مدد سے پانی نکالنے میں مصروف ہے— فوٹو: رائٹرز
برمنگھم میں بارش کے سبب میدان کورز س ےڈھکا ہوا ہے جبکہ گراؤنڈ اسٹاف مشین کی مدد سے پانی نکالنے میں مصروف ہے— فوٹو: رائٹرز

کرکٹ کے عالمی کپ 2019 میں بارش کے سبب میچ منسوخ ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور آج ٹورنامنٹ کی دو ناقابل شکست ٹیموں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ میں بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں آج 19ویں ایک روزہ میچ میں ٹورنامنٹ کی دو مضبوط ٹیموں کا مقابلہ ہونا تھا۔

تاہم ناٹنگھم میں وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث میچ کا ٹاس تک نہ ہوسکا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

مزید پڑھیں: 27سال بعد 1992 کے ورلڈ کپ کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا

عالمی کپ میں اب تک بارش کی وجہ سے مختلف میچز متاثر ہوئے ہیں جبکہ اب تک مجموعی طور پر 4 میچ بارش کی نذر ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل برسٹل میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول میچ کے بعد اسی مقام پر سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ بھی بارش کے سبب نہیں ہو سکا تھا۔

جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ شروع تو ہوا لیکن چند اوورز کے بعد شدید بارش کے سبب اس میچ میں بھی دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔

ورلڈ کپ میں اب تک نیوزی لینڈ کی ٹیم 4 میچز میں سے تمام میں کامیابی حاصل کرکے 7 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست ہے تو وہیں بھارتی ٹیم بھی تین میچوں میں 5 پوائنٹس حاصل کرچکی ہے۔

نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں نے اب تک عالمی ایونٹ میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹیم کو ورلڈکپ میں بڑا دھچکا، شیکھر دھاون ایونٹ سے باہر

ٹیم اسکواڈ:

نیوزی لینڈ: مارٹن گپٹل،کولن منرو/ہنری نکولس، کین ولیمسن (کپتان)، روس ٹیلر، ٹام لیتھم، جیمز نشام، مچل سینٹنز، کولن ڈی گرینڈ ہوم، ٹم ساؤدھی/ میٹ ہنری، لوکی فرگیوسن، ٹرینٹ بولٹ

بھارت: روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی (کپتان)، دنیش کارتھک/وجے شنکر، ایم ایس دھونی، کیدار جادھو، ہردک پانڈیا، بھوونیشور کمار، کلدیپ یادو، یزویندر چاہل، جسپریت بمراہ

تبصرے (2) بند ہیں

شان علی Jun 13, 2019 02:46pm
میچ آسٹریلیا بھارت کانہیں بلکہ نیوزی لینڈ بھارت کےدرمیان ہے۔
Nadeem Jun 13, 2019 02:47pm
Today match : NZ Vs IND Not Aus Vs Ind correct it.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024