• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'فاسٹ اینڈ فیوریس' میں شامل کرنے پر جون سینا ون ڈیزل کے شکر گزار

شائع June 12, 2019
فوٹو/ اسکرین شاٹ
فوٹو/ اسکرین شاٹ

ہولی وڈ کی کامیاب فلم سیریز 'فاسٹ اینڈ فیوریس' کی کاسٹ میں ویسے ہی کئی کامیاب اداکار موجود ہیں اور اب ایک اور نامور شخصیت اس فلم کے ساتھ جڑ چکی ہے۔

فلم کے ہدایت کار اور مرکزی اداکار ون ڈیزل نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ امریکی ریسلر اور اداکار جون سینا بھی فلم 'فاسٹ اینڈ فیوریس 9' کی کاسٹ کا حصہ بن چکے ہیں۔

جبکہ اب جون سینا نے مداحوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ فلم میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

اپنے انٹرویو میں جون سینا نے بتایا کہ 'یہ میرے لیے بہت بڑا موقع ہے، مجھے گاڑیاں بےحد پسند ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں اس سیریز سے قریب ہوں اور دنیا بھر میں مقبول ہے'۔

مزید پڑھیں: ’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ پہلے سے بڑی فلم ہوگی، ون ڈیزل

انہوں نے مزید کہا کہ وہ انتی بہترین ٹیم کا حصہ بن کر بےحد خوش ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں ون ڈیزل نے جون سینا کو اس فلم میں کاسٹ کرنے کا اشارہ دیا تھا، جس کے بعد مداح جون سینا کو فلم میں دیکھنے کے لیے بہت بےتاب ہوگئے تھے۔

فلم میں کاسٹ ہونے کے حوالے سے جون سینا نے کہا کہ 'میں ون کا بےحد شکر گزار ہوں، مجھے خوشی ہے کہ مجھے اس فلم کا حصہ بنایا گیا'۔

یاد رہے کہ ہولی وڈ کی کامیاب سیریز 'فاسٹ اینڈ فیوریس 9' اگلے سال 22 مئی کو ریلیز ہوگی۔

ون ڈیزل اس فلم کی پروڈکشن بھی کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024