• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

’شمالی کوریا کے لیڈر کا مقتول بھائی سی آئی اے کا مخبر تھا’

شائع June 12, 2019
شمالی کوریا کے لیڈر کا بھائی کئی عرصے تک ملک سے باہر رہا تھا — فوٹو: اے پی
شمالی کوریا کے لیڈر کا بھائی کئی عرصے تک ملک سے باہر رہا تھا — فوٹو: اے پی

واشنگٹن: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ کا سوتیلا بھائی کم جونگ نیم جسے 2017 میں ملائیشیا میں قتل کیا گیا تھا وہ امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے مخبر تھے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کے لیے ’اس معاملے سے آگاہ‘ ایک نامعلوم شخص کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کم جونگ نیم کے سی آئی اے کے ساتھ تعلقات کی بہت سی معلومات غیر واضح ہے۔

دوسری جانب سی آئی اے نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔

اخبار نے مذکورہ شخص کی بات کو نقل کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے اور کم جونگ نیم کے درمیان ’گٹھ جوڑ تھا‘۔

مزید پڑھیں: کم جونگ کے بھائی کے قتل کے الزام سے خاتون بری

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’کئی سابق امریکی حکام کا کہنا تھا کہ سوتیلا بھائی جو کئی برسوں تک شمالی کوریا سے باہر رہا، اس کے پاس پیونگ ینگ میں کوئی طاقت ور بیس نہیں تھا اور وہ ملک کے اندرونی معاملات کی خفیہ معلومات کی تفصیلات فراہم کرنے کے قابل نہیں ہوسکتا تھا‘۔

سابق حکام کا کہنا تھا کہ کم جونگ نیم تقریباً دیگر ممالک خاص طور پر چین کی سیکیورٹی سروسز کے ساتھ یقینی طور پر رابطے میں تھے۔

واضح رہے کہ کم جونگ نیم کے بطور سی آئی اے مخبر کردار کا ذکر واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹر آنا فی فیلڈ کی کم جونگ ان سے متعلق نئی کتاب ’دی گریٹ سکسیسر‘ میں کیا گیا۔

فی فیلڈ کی جانب سے خفیہ معلومات کے ساتھ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کم جونگ نیم عام طور پر ملائیشیا اور سنگاپور میں اس کے سہولت کاروں سے ملاقات کرتے تھے۔

کتاب میں کہا گیا کہ کم جونگ نیم کے ملائیشیا کے آخری دورے کی سیکیورٹی کیمرہ فوٹیج ظاہر کرتے ہی کہ وہ ہوٹل کی لفٹ میں ایک ایشیائی دکھنے والے شخص کے ساتھ ہیں جو مبینہ طور پر امریکی انٹیلی جینس ایجنٹ بتایا گیا تھا۔

ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ اس کے بیگ میں ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر نقد تھے جو انٹیلی جنس سے متعلق سرگرمیوں یا ان کے کسینو کے کاروبار سے حاصل کمائی کے ہوسکتے ہیں۔

ادھر جنوبی کوریا اور امریکی حکام کہتے ہیں کہ شمالی کوریا انتظامیہ نے کم جونگ نیم کے قتل کا حکم دیا تھا جو اپنے خاندان کی حکمرانی کے سلسلے میں اہم تھا، تاہم پیونگ یینگ ان تمام الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کم جونگ نیم قتل: مذاق کرنے کے 90ڈالر ملے، مشتبہ خاتون

خیال رہے کہ 2 خواتین کو فروری 2017 میں کولالمپور ایئرپورٹ پر ممنوعہ کیمائی ہتھیار لیکوڈ وی ایکس سے کم جونگ نیم کا چہرہ بگاڑنے پر زہر کے الزام میں چارج کیا گیا، بعد ازاں ملائیشیا نے ویتنامی خاتون دوآن تھی ہوانگ اور انڈونیشین خاتون سیتی ایشیا کو مارچ میں چھوڑ دیا تھا۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق نامعلوم شخص نے کہا تھا کہ کم جونگ نیم نے فروری 2017 میں سی آئی اے کے ایجنٹ سے ملنے کے لیے ملائیشیا کا دورہ کیا تھا تاہم یہ اس دورے کا واحد مقصد نہیں ہوسکتا۔


یہ خبر 12 جون 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024