• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
KandNs Publishing Partner

بھارتی ٹیم کو ورلڈکپ میں بڑا دھچکا، شیکھر دھاون ایونٹ سے باہر

شائع June 11, 2019 اپ ڈیٹ June 14, 2019
شیکھر دھون آسٹریلیا کے خلاف میچ میں گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ — فائل فوٹو: اے پی
شیکھر دھون آسٹریلیا کے خلاف میچ میں گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ — فائل فوٹو: اے پی

بھارتی کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ میں اپنے 2 میچز کی کامیابی کے بعد ہی بہت بڑا دھچکا لگ گیا اور اوپنر شیکھر دھاون انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شیکھر دھاون کے انگوٹھے پر کوٹر نائل کی تیز رفتار گیند لگ گئی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔

شیکھر دھاون مذکورہ میچ میں بیٹنگ کرنے کے بعد واپس فیلڈنگ کے لیے نہیں آسکے تھے۔

بھارتی اوپننگ بیٹسمین نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 117 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شیکھردھاون کی انجری کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں ان کے انگوٹھے میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔ ڈاکٹر نے انہیں تین ہفتوں کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے سبب وہ کم از کم جون کے مہینے میں ہونے والے بھارتی ٹیم کے تمام میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شیکھر دھاون کو بھارتی ٹیم سے ریلیز کر دیا جائے گا جبکہ ان کی جگہ نوجوان بلے باز شریاس آئیر یا پھر رشبھ پنٹ کو شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت کو جون کے مہینے میں پاکستان، نیوزی لینڈ، افغانستان، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024