• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

چیئرمین نیب کی کیا مجال، سب حکومت کرتی ہے، آصف علی زرداری

شائع June 11, 2019
وزیر داخلہ ایک آلہ کار ضرور رہے ہیں، آصف علی زرداری
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
وزیر داخلہ ایک آلہ کار ضرور رہے ہیں، آصف علی زرداری —فائل فوٹو: ڈان نیوز

نیب کے ہاتھوں زیرحراست پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ’چیئرمین نیب کی کیا مجال، سب حکومت کرتی ہے‘۔

احتساب عدالت میں داخل ہونے قبل سابق صدر نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم (عمران خان) کو کچھ نہیں معلوم، سب (کچھ ) وزیرداخلہ کرا رہے ہیں۔

کیا ضمانت بھی وزیرداخلہ کی وجہ سے منسوخ ہوئی؟ صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ ایک آلہ کار ضرور رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے آصف علی زرداری کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے انہیں احتساب عدالت میں پیش کردیا ہے۔

نیب نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد آصف علی زرداری کو زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

کمرہ عدالت جاتے ہوئے انہوں نے اپنے روایتی انداز میں کہا کہ ’ گرفتاری تھرڈ ورلڈ ممالک (ترقی پذیرممالک) میں سیاست کا حسن ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ میری گرفتاری سے کیا فرق پڑے گا، میں نہیں ہوں گا تو بلاول بھٹو زرداری ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر بلاول بھٹو نہیں ہوگا تو آصفہ ہوگی‘۔

مزید پڑھیں: نیب کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، اسے تھکائیں گے، آصف زرداری

کیانوازشریف کوپارلیمنٹ سےآؤٹ کرنےوالافارمولاآپ پربھی اپلائی کیاجارہا ہے؟ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کو ختم کرنا چاہتا تھا لیکن اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔

شریک چیئرمین نے کہا کہ ہمارے لیے جیل اور گرفتاری سیاست کا حسن ہے۔

انہوں نے پشگوئی کی کہ وزیراعظم عمران خان کو بھاگتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔

سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے متعلق انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف منتخب نہیں تھے اس لئے جیل جانے کو تیار نہیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024