• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دپیکا پڈوکون پہلی بار رنویر سنگھ کی بیوی بننے کو تیار

شائع June 10, 2019
دپیکا اور رنویر نے نومبر 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
دپیکا اور رنویر نے نومبر 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ یوں تو نومبر 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، تاہم دونوں نے آج تک ایک ساتھ فلم میں میاں اور بیوی کا کردار ادا نہیں کیا تھا۔

گذشتہ برس اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ دپیکا پڈوکون کو آنے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم ’83‘ میں شوہر رنویر سنگھ کی اہلیہ بننے کے لیے پیش کش کی گئی تھی۔

تاہم دپیکا پڈوکون نے مختصر کردار ہونے کی وجہ سے فلم میں رنویر سنگھ کی اہلیہ بننے سے انکار کردیا تھا۔

لیکن اب دپیکا پڈوکون نے نہ صر ف اپنے حقیقی شوہر کی اہلیہ بننے کے لیے تیار ہوگئی ہیں بلکہ وہ فلم میں ان کی اچھی بیوی بننے کے لیے شادی شدہ خاتون سے تربیت بھی لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

دونوں پہلی بار فلم میں میاں اور بیوی کا کردار ادا کریں گے—فوٹو: این ڈی ٹی وی
دونوں پہلی بار فلم میں میاں اور بیوی کا کردار ادا کریں گے—فوٹو: این ڈی ٹی وی

ٹائمز ناؤ کے مطابق آنے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم ’83‘ میں دپیکا پڈوکون شوہر رنویر سنگھ کی اہلیہ کا کردار نبھائیں گی، تاہم وہ کردار کو اچھے طریقے سے نبھانے کے لیے سابق کرکٹر کی اہلیہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔

فلم میں دپیکا پڈوکون سابق کرکٹر کپیل دیو کی اہلیہ روما کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون کا رنویر سنگھ کی بیوی بننے سے انکار

فلم میں کپیل دیو کا کردار رنویر سنگھ ادا کریں گے، جنہوں نے کردار کو اچھے طریقے سے ادا کرنے کے لیے کپیل دیو اور سچن ٹنڈولکر جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ وقت بھی گزارا تھا۔

رنویر سنگھ فلم میں کپیل دیو کا کردار ادا کریں گے—فوٹو: انسٹاگرام
رنویر سنگھ فلم میں کپیل دیو کا کردار ادا کریں گے—فوٹو: انسٹاگرام

اب دپیکا پڈوکون بھی کیپل دیو کی اہلیہ روما کا کردار اچھے طریقے سے نبھانے کے لیے سابق کرکٹر کی اہلیہ سے تربیت لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مزید پڑھیں: رنویر سنگھ کی پہلی اسپورٹس فلم ’83‘

خیال رہے کہ ’83‘ کی کہانی صرف کپیل دیو کی زندگی کے گرد نہیں گھومتی، بلکہ یہ 1983 میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کو پھنٹوم فلمز اور سیلیبرٹی کرکٹ لیگ (سی سی ایل) کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وشنو وردھن اندوری پروڈیوس کررہے ہیں جب کہ اس کا اسکرپٹ نیشنل ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر سنجے پرن سنگھ چوہان لکھا ہے۔

پہلی بار دپیکا فلم میں رنویر سنگھ کی اہلیہ بنیں گی—فوٹو: انسٹاگرام
پہلی بار دپیکا فلم میں رنویر سنگھ کی اہلیہ بنیں گی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024