• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

علامہ عباس کمیلی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے

شائع June 8, 2019
وہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین میں سے بھی تھے — فوٹو: ڈان نیوز
وہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین میں سے بھی تھے — فوٹو: ڈان نیوز

کراچی: جعفریہ الائنس کے سربراہ اور معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

علامہ عباس کمیلی اتحاد بین المسلمین کے سرگرم جبکہ سابق سینٹر بھی تھے، اس کے علاوہ وہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین میں سے تھے۔

علامہ عباس کمیلی کئی روز سے سولجربازار میں واقع ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر مجلس وحدت المسلمین اور شعیہ علماء کونسل سمیت متعدد نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ علامہ ملت کا اثاثہ تھے اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ نے ہمیشہ فلسطین و کشمیر کے مظلوموں کے لیے آواز اٹھائی۔

علامہ عباس کمیلی کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد خراساں سولجر بازار میں ادا کی گئی جس میں اہم شخصیات سمیت عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ان کی تدفین حسینی باغ قبرستان چاکیواڑہ میں ہوگی۔

وزیر اعظم کا اظہار افسوس

وزیر اعظم عمران خان نے ممتاز عالم دین علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی اتحاد بین المسالک ہم آہنگی کی ایک مضبوط آواز تھے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024