• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سیالکوٹ: بہن کے 'ریپ' کے الزام میں ایک شخص گرفتار

شائع June 8, 2019
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور تحقیقات شروع کردیں — فائل فوٹو/ ڈان اخبار
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور تحقیقات شروع کردیں — فائل فوٹو/ ڈان اخبار

صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی پولیس نے کم عمر بہن کو کئی ماہ سے مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق واقعے سے متعلق درج ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزم اپنی کم عمر بہن کے ساتھ گھر کے ایک کمرے میں مبینہ طور پر ریپ کررہا تھا کہ اس دوران لڑکی نے شور مچایا، جس پر اس کی والدہ اور ملزم کی اہلیہ موقع پر پہنچیں اور ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

بعد ازاں متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بھائی گذشتہ کئی ماہ سے ان کا مبینہ طور پر ریپ کررہا تھا اور ہر مرتبہ اسے واقعے سے متعلق کسی کو آگاہ کرنے پر قتل کی دھمکی بھی دیتا تھا۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد: 8 سالہ بچی کا ریپ، قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت

متاثرہ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

تفتیشی افسر ایس آئی قیصر بشیر گھمن نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

10 سالہ لڑکی کا 'ریپ' کرنے والا دوکاندار گرفتار

ڈان اخبار کی ایک علیحدہ رپورٹ کے مطابق ہری پور کے دور دراز دیہات شاہ مقصود یونین کونسل میں 10 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر ریپ کرنے والے 60 سالہ دوکاندار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے منیر حسین شاہ کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ عید کے روز ان کی بیٹی علاقے میں موجود دوکان پر کچھ اشیا کی خریداری کے لیے گئی تھی کہ دوکاندار نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ لڑکی کے شور مچانے پر دوکاندار نے چاکو نکالا اور اسے واقعے سے متعلق کسی کو آگاہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: کم عمر لڑکی کے ریپ، قتل میں ملوث مجرم کو سزائے موت

شکایت کنندہ کے مطابق ان کی بیٹی واقعے کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں گھر پہنچی اور والدین کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

واقعے کے بعد مقامی افراد نے دوکان پر پہنچ کر ملزم کو پکڑا اور اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

لڑکی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے بعد پولیس نے دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024