• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

معاشی نمو کی بحالی کیلئے پاکستان اقدامات کررہا ہے، عالمی بینک

شائع June 8, 2019 اپ ڈیٹ June 10, 2019
رواں مالی سال کے دوران اندرونی ترسیلات زر میں خاصہ اضافہ دیکھنے میں آیا — فائل فوٹو/اے ایف پی
رواں مالی سال کے دوران اندرونی ترسیلات زر میں خاصہ اضافہ دیکھنے میں آیا — فائل فوٹو/اے ایف پی

اسلام آباد: پاکستان بھاری بھر کم مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے نمٹنے کے لیے استحکام کی راہ پر گامزن ہے لیکن توقع ہے کہ عدم استحکام کی صورتحال آہستہ آہستہ کم ہوتی چلی جائے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 'عالمی اقتصادی رجحانات: بڑھتی ہوئی کشیدگی مغلوب سرمایہ کاری‘ نامی رپورٹ میں عالمی بینک نے بتایا کہ پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار کی شرح نمو سال 20-2019 کے دوران 2.7 تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔

تاہم استحکام کے اقدامات اور میکرو اکنامک بہتری کے باعث مالی سال 21-2020 کے آغاز میں معاشی نمو 4 فیصد ہونے کا امکان ہے۔

بینک کا یہ بھی کہنا تھا کہ متعلقہ ممالک میں آئندہ مالی سال میں کارکنان کی ترسیلات زر میں اضافے سے کارکردگی اور کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کی ترقی کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ چند برسوں تک مہنگائی کی شرح بلند رہنے کا امکان

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اندرونی ترسیلات زر میں خاصہ اضافہ دیکھنے میں آیا، جو 8.43 فیصد اضافے کے ساتھ 17 ارب 87 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں یہ 16 ارب 48 کروڑ ڈالر تھا۔

دوسری جانب پاکستان کے اعلیٰ ترین معاشی امور کے فیصلے کرنے والی قومی اقتصادی کونسل نے بھی آئندہ مالی سال کے لیے مجموعی ملکی پیداوار کی شرح نمو 4 فیصد رہنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

اپنی رپورٹ میں عالمی بینک نے پاکستان کے علاوہ دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں سال 2018 کے دوران مقامی طلب کے باعث زبردست ترقی کی بھی نشاندہی کی، جس کی اوسط شرح 7 فیصد رہی۔

دوسری جانب خطے میں مہنگائی کی شرح زیادہ تر اشیا کی قیمتیں مستحکم رہنے کے باعث جزوی طور پر معتدل رہی۔

مزید پڑھیں: مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں محصولات کی وصولی میں ریکارڈ کمی

تاہم پاکستان میں حال ہی میں کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث مہنگائی میں واضح اضافہ ہوا اس سے قبل موجودہ مالی سال کے دوران پالیسی ریٹ میں متعدد مرتبہ اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں جنوبی ایشیا کے تناظر میں بینک کو خطے میں بہتر معاشی نمو ایک اندازے کے مطابق 6.9 فیصد رہنے کی توقع ہے جو اس سے قبل لگائے گئے اندازے 701 فیصد سے کم ہے اور اس کی ایک وجہ پاکستان کی بگڑتی اقتصادی صورتحال ہے۔

تاہم سال 2020 میں خطے کی شرح نمو 7 فیصد ہونے اور 2021 میں مزید اضافے کے ساتھ 7.1 فیصد ہوجانے کی توقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024