• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ماہرہ خان کا ’سپراسٹار‘ بننے کا سفر

شائع June 7, 2019
فلم کو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: ٹوئٹر
فلم کو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان کی آنے والی فلم ’سپر اسٹار‘ کا شائقین کو بے چینی سے انتطار ہے اور اب فلم کی مرکزی اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے فلم کے گانے کی مختصر ویڈیو اور اپنے کردار کی جھلک جاری کیے جانے کے بعد شائقین مزید بے چین دکھائی دے رہے ہیں۔

ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر اپنی آنے والی فلم کے گانے کی مختصر آڈیو کی ویڈیو اور اپنے کردار کی جھلک شیئر کیں جنہیں دیکھ کر کئی لوگوں نے خوشگوار تبصرے کیے۔

ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر فلم کی 2 تصاویر جاری کیں جن میں سے ایک تصویر میں وہ مرکزی اداکار بلال اشرف کے ساتھ رومانوی انداز مین دکھائی دے رہی ہیں جب کہ دوسری تصویر میں وہ تنہا دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ نے فلم کی پہلی جھلک اور گانے کی آڈیو شیئر کرتے ہوئے جذباتی جملہ لکھا کہ ہر فلم کا اپنا سفراور اپنی منزل ہوتا ہے، انہوں نے اس کا بے حد انتطارکیا، لیکن اس فلم کا اپنا دل ہے جس کی اپنی ہی دھڑکن ہے اور میں یہاں اپنے دل کے ٹکڑے کی پہلی دھڑکن شیئر کر رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان فلم انڈسٹری کی ’سپر اسٹار‘

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی گانے کی آڈیو میں انتہائی رومانوی گانے کے کچھ بول سنائی دیتے ہیں۔

اگرچہ فلم کی ٹیم نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ فلم کی کہانی کس کے گرد گھومتی ہے، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ فلم کی کہانی پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹارز کی چمکتی دمکتی زندگی کے ارد گرد گھومتی ہے۔

فلم میں ماہرہ خان نوری جب کہ بلال اشرف سمیر کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

مزید پڑھیں: ’سپراسٹار‘ ماہرہ خان اور بلال اشرف

فلم کی ہدایات محمد احتشام الدین نے دی ہیں، اس کی کہانی اذان سمیع خان نے لکھی ہے۔

فلم میں ماہرہ خان اور بلال اشرف سمیت علی کاظمی اور دیگر اداکار بھی نظر آئیں گے۔

فلم کو رواں برس عیدالاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024