• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

عمران خان یاد رکھیں ظلم حد سے بڑھ جائے تو مٹ جاتا ہے، مریم اورنگزیب

شائع June 7, 2019
جب سے ووٹ چور حکومت آئی ہے تباہی اور ذلت کا سونامی ملک میں برپا ہے، مریم اورنگ زیب — فائل فوٹو: ڈان نیوز
جب سے ووٹ چور حکومت آئی ہے تباہی اور ذلت کا سونامی ملک میں برپا ہے، مریم اورنگ زیب — فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے پارٹی قائد نواز شریف سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات نہ ہونے پر وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'جب ظلم حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔'

مریم اورنگ زیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان ووٹ چور، نالائق، نااہل اور جھوٹے ہیں اور اپنی نالائقی کا بدلہ نواز شریف سے لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیئرمین نیب کا معاملہ، مسلم لیگ (ن) تقسیم

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو ان کے اہل خانہ سے نہیں ملنے دیا گیا اور عید کے آخری روز بھی وہ اپنی والدہ، بیٹی اور دیگر کھر والوں سے نہ مل سکے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ پارٹی قائد سے ان کے اہل خانہ کو ملنے نہ دینے سے وزیراعظم عمران خان کی نالائقی اور نااہلی ختم نہیں ہوگی۔

انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'یاد رکھیں کہ ظلم جب حد سے بڑھ جائے تو مٹ جاتا ہے۔'

مریم اورنگزیب نے حکومتی اقدامات کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ 'نواز شریف اس لیے جیل میں ہیں کیونکہ آپ گیس میں 150 فیصد اور بجلی کیں 30 فیصد اضافہ واپس نہیں کر سکتے۔'

انہوں نے وزیراعظم کو ایک مرتبہ پھر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'نوازشریف اس لیے جیل میں ہیں کیونکہ آپ نے ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھنا تھا۔'

لیگی ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'نواز شریف اس لیے جیل میں ہیں کیونکہ آپ ترقی کی شرح کو 5.8 فیصد پہ واپس نہیں لا سکتے، نہ ہی مہنگائی کم کرسکتے ہیں اور نہ ہی 11 ہزار میگاواٹ بجلی بنا سکتے ہیں۔'

العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں اپنی سزا کاٹنے والے نواز شریف سے متعلق مریم اورنگزیب نے کہا کہ 'نوازشریف نے کھربوں کے پروجیکٹ لگائے، کرپشن کا الزام تک نہ لگ سکا۔'

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے اخراجات میں ایک ہزار ارب روپے کااضافہ کردیا، مسلم لیگ (ن)

مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ملک میں تباہی کی سونامی سے تشبیہ دے دی۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ حکومت ملک میں ایک عید نہیں کرواسکی وہ ملک کیسے چلائے گی؟ جب سے ووٹ چور حکومت آئی ہے تباہی اور ذلت کا سُنامی ملک میں برپا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024