• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ہواوے روس میں 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے تیار

شائع June 6, 2019
مشکلات کی شکار کمپنی کو کچھ ریلیف ملا ہے — اے ایف پی فوٹو
مشکلات کی شکار کمپنی کو کچھ ریلیف ملا ہے — اے ایف پی فوٹو

ہواوے کو امریکا کی جانب سے مختلف پابندیوں کا سامنا ہے، خصوصاً اس کے 5 جی نیٹ ورک پر امریکی انتظامیہ کو تحفطات ہیں، مگر اب چینی کمپنی کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

ہواوے نے روس کی ٹیلی کام کمپنی ایم ٹی ایس کے ساتھ روس میں فائیو جی ٹیکنالوجی لانے کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

یہ دونوں کمپنیاں اگلے سال کے اندر روس میں 5 جی نیٹ ورک کے قیام کو ممکن بنائیں گی۔

اس معاہدے پر اتفاق چین کے صدر شی جن پنگ کے 3 روزہ دورہ روس کے دوران ہوا اور ہواوے کی یہ کامیابی اس لیے بھی قابل ذکر ہے کیونکہ امریکا سمیت کئی ممالک چینی کمپنی کو سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہیں۔

ایم ٹی ایس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس معاہدے کے تحت 5 جی نیٹ ورکس اور فائیو جی ٹیکنالوجیز کے قیام کو 2019 اور 2020 میں ممکن بنایا جائے گا۔

اس معاہدے سے ہواوے کو کچھ ریلیف ملے گا جو حالیہ چند ماہ کے دوران شدید مشکلات کا شکار رہی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا چینی حکومت سے ہواوے کے تعلقات پر اس کے خلاف اقدامات کررہا ہے اور امریکی انتظامیہ کے لیے ہواوے فونز نہیں بلکہ کمپنی کے ٹیلی کمیونیکشن انفراسٹرکچر آلات تشویش کا باعث ہیں۔

ہواوے کی جانب سے امریکی دعوﺅں کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ ایک خودمختار کمپنی ہے جس کا چینی حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔

امریکی حکومت کے خیال میں ہواوے انفراسٹرکچر سے چینی حکومت کو جاسوسی اور تباہی پھیلانے کے مواقع ملیں گے اور یہی وجہ ہے کہ 2012 سے امریکا میں ہواوے ٹیلی کام آلات کے استعمال پر پابندی ہے، جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھی ہواوے کے 5 جی موبائل نیٹ ورک کے آلات کی سپلائی پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

مگر گزشتہ سال ہواوے کے بارے میں امریکی اقدامات میں شدت دیکھنے میں اس وقت آئی جب ٹرمپ انتظامیہ نے مختلف کمپنیوں جیسے اے ٹی اینڈ ٹی اور دیگر کو ہواوے فونز کی ڈیل سے روک دیا گیا جبکہ گزشتہ ماہ ہواوے کو امریکی صدر نے بین کردیا تھا۔

امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے ہواوے کے پابندی پر 90 روز کے لیے ریلیف دیا گیا ہے، جس کے اطلاق کے بعد امریکی کمپنیاں ہواوے کو ٹیکنالوجی اور پرزہ جات فراہم نہیں کرسکیں گی، یعنی گوگل کو اینڈرائیڈ لائسنس منسوخ کرنا ہوگا، جس کی وجہ سے چینی کمپنی اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم کو جلد متعارف کرانا چاہتی ہے۔

ہواوے کی جانب سے اوپن سورس اینڈرائیڈ پر مبنی اپنے آپریٹنگ سسٹم کی تیاری پر کام ہورہا ہے جو کہ رواں سال یا اگلے برس کے آغاز میں کسی وقت متعارف کرایا جاسکتا ہے ، اگرچہ ابھی کمپنی کے صارفین کو گوگل ایپ اسٹور تک رسائی مل رہی ہے مگر کمپنی اپنے ایپ اسٹور کے لیے ایپس کی تیاری پر کام کررہی ہے۔

ہواوے نے امریکی پابندی پر قانونی جنگ بھی شروع کردی ہے جبکہ اپنے امریکی ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024