• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

شہرت یافتہ فنکارہ کو ہجوم میں ہراساں کیے جانے کا واقعہ

شائع June 4, 2019 اپ ڈیٹ July 12, 2019
گلوکارہ نے تاحال کوئی بیان نہیں دیا—فائل فوٹو: اسٹائل کاسٹر
گلوکارہ نے تاحال کوئی بیان نہیں دیا—فائل فوٹو: اسٹائل کاسٹر

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ، لکھاری اور موسیقار مائلی سائرس کو ہجوم میں ایک نامعلوم شخص کی جانب سے زبردستی دبوچنے اور بوسہ دینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

یہ واقعہ یورپی ملک اسپین کے شہر بارسلونا میں اس وقت پیش آیا جب معروف گلوکارہ اپنے شوہر اداکار لیام ہیمس ورتھ کے ساتھ ہوٹل سے نکل کر اپنی اگلی منزل کی جانب جا رہی تھیں۔

شوبز ویب سائٹ ’انسائڈر‘ کے مطابق گلوکارہ و موسیقار اپنے شوہر اور سیکیورٹی ٹیم کے ہمراہ ہوٹل سے نکلیں تو انہوں نے خود کو ہجوم میں پایا اور اسی دوران ان کے ساتھ نامناسب واقعہ پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی مختصر ویڈیو میں مائلی سائرس سائرس اور ان کے شوہر لیام ہیمس ورتھ کو مجمع میں آہستہ آہستہ آگے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

گلوکارہ کے ساتھ نامناسب واقعہ اسپین میں پیش آیا—فائل فوٹو: اسپوتنک انٹرنیشنل
گلوکارہ کے ساتھ نامناسب واقعہ اسپین میں پیش آیا—فائل فوٹو: اسپوتنک انٹرنیشنل

ویڈیو میں ہجوم کا شور بھی سنائی دے رہا ہے جب کہ گلوکارہ کے شوہر اور ان کی سیکیورٹی عملے میں شامل اہلکار ان سے آگے چلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نامعلوم شخص سائیڈ سے آکر پہلے مائلی سائرس کو سر اور بالوں سے پکڑ کر دبوچنے کی کوشش کرتا ہے اور پھر بعد ازاں انہیں گال پر بوسہ دے کر چلا جاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ اپنے ساتھ نامناسب حادثہ ہونے کے بعد وہ اپنے آگلے چلنے والے شوہر اور سیکیورٹی اہلکار کو پیچھے مڑ کر دیکھنے اور مدد کے لیےپکارتیں ہیں۔

ویڈیو کے اختتام میں گلوکارہ کے شوہر پیچھے مڑ کر انہیں اپنی آغوش میں لے لیتے ہیں۔

شہرت یافتہ گلوکارہ کو ہجوم میں اس طرح ہراساں کیے جانے پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے مذمت کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

دوسری جانب ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تاحال مائلی سائرس اور لیام ہیمس ورتھ نے کوئی بیان نہیں دیا۔

خیال رہے کہ 27 سالہ گلوکارہ مائلی سائرس اور 29 سالہ ہولی وڈ اداکار لیام ہیمس ورتھ نے گزشتہ برس اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

اگرچہ دونوں کے درمیان گزشتہ ایک دہائی سے تعلقات تھے اور دونوں نے 2012 میں منگنی بھی کرلی تھی، تاہم درمیان میں دونوں میں اختلاف بڑھ گئے تھے جس کے بعد دونوں نے منگنی بھی ختم کرلی تھی۔

تاہم بعد ازاں دونوں ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریب آئے اور 2015 میں دوبارہ منگنی کرکے جلد شادی کا اعلان کیا اور پھر 2018 میں دونوں نے اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔

مائلی سائرس اور لیام ہیمس ورتھ نے 2018 میں اچانکی شادی کی تھی—فوٹو: وینٹی فیئر
مائلی سائرس اور لیام ہیمس ورتھ نے 2018 میں اچانکی شادی کی تھی—فوٹو: وینٹی فیئر

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024