• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

بھارتی فضائیہ کا طیارہ چین کی سرحد کے قریب لاپتہ

شائع June 3, 2019
طیارے میں 5 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے — فائل فوٹو
طیارے میں 5 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے — فائل فوٹو

بھارتی فضائیہ کا طیارہ چین کی سرحد کے قریب لاپتہ ہوگیا جس میں 13 افراد سوار تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق روسی ساختہ طیارے 'انتونوو اے این۔32' نے ریاست آسام کے قصبے جورہت سے اروناچل پردیش کے چین کی سرحد کے واقع قصبے میچوکا کے ایڈوانس لینڈنگ گراؤنڈ (اے ایل گی) کے لیے اڑان بھری تھی۔

بھارتی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ طیارے کا زمینی ایجنسیوں سے رابطہ اڑان کے تقریباً 35 منٹ بعد ٹوٹ گیا تھا۔

بیان میں بتایا گیا کہ کے طیارے میں 5 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔

وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل پی کھونگسائی کا کہنا تھا کہ لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لاپتہ طیارے کے حوالے سے بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل راکیش سنگھ بھدوریہ سے بات ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایئر مارشل نے انہیں طیارے کی تلاش کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات بتائیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاپتہ طیارے کی تلاش کے عمل میں ایک 'وی ون تھرٹی ہرکولس' طیارہ، ایک 'اے این 32' ایئرکرافٹ، 2 'ایم آئی 17' ہیلی کاپٹرز اور آرمی کے ایڈوانس ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024